تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 72. Al-Jinn · Ayah 14
وَّ اَنَّا مِنَّا الْمُسْلِمُوْنَ وَ مِنَّا الْقٰسِطُوْنَ١ؕ فَمَنْ اَسْلَمَ فَاُولٰٓئِكَ تَحَرَّوْا رَشَدًا﴿14﴾
- وَّاَنَّا مِنَّااور یہ کہ ہم میں سے
- الْمُسْلِمُوْنَمسلمان (جمع)
- وَمِنَّااور ہم میں سے
- الْقٰسِطُوْنَ ۭگنہگار
- فَمَنْ اَسْلَمَپس جو اسلام لایا
- فَاُولٰٓئِكَتو وہی ہیں
- تَحَرَّوْاانہوں نے قصد کیا
- رَشَدًابھلائی کا
Translation · Dure-Mansoor
اور بلاشبہ ہم میں سے بعض مسلمان ہیں اور بعض ظالم ہیں سو جس شخص نے اسلام قبول کرلیا تو ان لوگوں نے بھلائی کا راستہ ڈھونڈلیا
Tafseer · Dure-Mansoor
8۔ ابن جریر نے ابن عباس ؓ نے روایت کیا کہ ومنا القسطون یعنی حق سے ہٹے ہوئے۔
9۔ عبد بن حمید وابن المنذر نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت ومنا القسطون سے مراد ہے ظلم کرنے والے۔
10۔ عبد بن حمید نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ آیت ومنا القسطون سے مراد ہے ظلم کرنے والے اور اللہ کا قول ہے آیت وان لواستقاموا علی الطریقۃ لا سقنہم ماء غدقا۔ اور اگر وہ مکہ والے سیدھے راستے پر قائم رہتے تو ہم ان کو بافراط پانی سے سیراب کرتے یعنی اگر سب ایمان لے آتے۔ لاسقینہم ہم ان کو سیراب کرتے یعنی ہم ان کے لیے دنیا میں وسعت کردیتے۔