تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 73. Al-Muzzammil · Ayah 8
وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ﴿8﴾
- وَاذْكُرِاور آپ یاد کریں
- اسْمَنام
- رَبِّكَاپنارب
- وَتَبَتَّلْاور چھوٹ جائیں
- اِلَيْهِاس کی طرف
- تَبْتِيْلًا(سب سے) چھوٹ کر
Translation · Dure-Mansoor
اور آپ اپنے رب کا نام یاد کرتے رہیں اور قطع تعلق کر کے اسی کی طرف متوجہ رہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
66۔ عبدالرزاق وعبد بن حمید وابن نصر وابن جریر وابن المنذر نے قتادہ (رح) سے روایت کیا کہ سبحا طویلا سے مراد ہے لمبی فرغت آیت وتبتل الیہ تبتیلا سے مراد ہے خالص اللہ تعالیٰ کے لیے دعوت اور عبادت کرو۔
67 فریابی وعبد بن حمید وابن جریر وابن نصر وابن المنذر وابن ابی حاتم نے مجاہد (رح) سے روایت کیا کہ آیت وتبتل الیہ تبتیلا سے مراد ہے کہ سوال اور دعا صرف اور صرف اسی سے کرو پورے اخلاص کے ساتھ۔
68۔ عبد بن حمید نے حسن (رح) سے روایت کیا کہ آیت وتبتل الیہ تبتیلا سے مراد ہے کہ اس کے لیے مخلص ہوجاؤ پورے اخلاص کے ساتھ۔