تفسیر درِ منثور
Dure-Mansoor · 76. Al-Insaan · Ayah 27
Tafseerاِنَّ هٰۤؤُلَآءِ یُحِبُّوْنَ الْعَاجِلَةَ وَ یَذَرُوْنَ وَرَآءَهُمْ یَوْمًا ثَقِیْلًا﴿27﴾
- اِنَّبیشک
- هٰٓؤُلَآءِیہ (منکر) لوگ
- يُحِبُّوْنَوہ دوست رکھتے ہیں
- الْعَاجِلَةَدنیا
- وَيَذَرُوْنَاور چھوڑدیتے ہیں
- وَرَآءَهُمْاپنے پیچھے
- يَوْمًاایک دن
- ثَقِيْلًابھاری
Translation · Dure-Mansoor
بلاشبہ یہ لوگ جلدی والی چیز سے محبت کرتے ہیں اور اپنے پیچھے ایک بھاری دن چھوڑ بیٹھے ہیں
Tafseer · Dure-Mansoor
3۔ ابن المنذر نے ابن جریج (رح) آیت اٰثما او کفورا کے بارے میں روایت کیا کہ ابوجہل کہتا تھا اگر میں نے محمد ﷺ کو نماز پڑھتے دیکھ لیا تو میں ضرور اس کی گردن کو روند دوں گا۔ تو اللہ تعالیٰ نے اس کی بات ماننے سے آپ کو روک دیا۔
اور آیت یوماثقیلا کے بارے میں فرمایا کہ اس سے مراد ہے انتہائی مشکل اور شدید دن۔