تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 12. Yusuf · Ayah 62
وَ قَالَ لِفِتْیٰنِهِ اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِیْ رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿62﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- لِفِتْيٰنِهِاپنے خدمتگاروں کو
- اجْعَلُوْااور تم رکھدو
- بِضَاعَتَهُمْان کی پونجی
- فِيْ رِحَالِهِمْان کے بوروں میں
- لَعَلَّهُمْشاید وہ
- يَعْرِفُوْنَهَآاس کو معلوم کرلیں
- اِذَا انْقَلَبُوْٓاجب وہ لوٹیں
- اِلٰٓىطرف
- اَهْلِهِمْاپنے لوگ
- لَعَلَّهُمْشاید وہ
- يَرْجِعُوْنَپھر آجائیں
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
(اور یوسف نے) اپنے خدام سے کہا کہ ان کا سرمایہ (یعنی غلّے کی قیمت) ان کے شلیتوں میں رکھ دو عجب نہیں کہ جب یہ اپنے اہل وعیال میں جائیں تو اسے پہچان لیں (اور) عجب نہیں کہ پھر یہاں آئیں