تفسیر ابنِ کثیر

Tafseer Ibn-e-Kaseer · 15. Al-Hijr · Ayah 78

  1. وَ اِنْ كَانَ اَصْحٰبُ الْاَیْكَةِ لَظٰلِمِیْنَۙ﴿78﴾

    1. وَاِنْاور تحقیق
    2. كَانَتھے
    3. اَصْحٰبُ الْاَيْكَةِایکہ (بن) والے (قوم شعیب)
    4. لَظٰلِمِيْنَظالم (جمع)
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اور بَن کے رہنے والے (یعنی قوم شعیب کے لوگ) بھی گنہگار تھے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
اصحاب ایکہ کا المناک انجام اصحاب ایکہ سے مراد قوم شعیب ہے۔ ایکہ کہتے ہیں درختوں کے جھنڈ کو۔ ان کا ظلم علاوہ شرک و کفر کے غارت گری اور ناپ تول کی کمی بھی تھی۔ ان کی بستی لوطیوں کے قریب تھی اور ان کا زمانہ بھی ان سے بہت قریب تھا۔ ان پر بھی ان کی پہیم شرارتوں کی وجہ سے عذاب الہی آیا۔ یہ دونوں بستیاں بر سر شارع عام تھیں۔ حضرت شعیب ؑ نے اپنی قوم کو ڈراتے ہوئے فرمایا تھا کہ لوط کی قوم تم سے کچھ دور نہیں۔