تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 27. An-Naml · Ayah 24
وَجَدْتُّهَا وَ قَوْمَهَا یَسْجُدُوْنَ لِلشَّمْسِ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ وَ زَیَّنَ لَهُمُ الشَّیْطٰنُ اَعْمَالَهُمْ فَصَدَّهُمْ عَنِ السَّبِیْلِ فَهُمْ لَا یَهْتَدُوْنَۙ﴿24﴾
- وَجَدْتُّهَامیں پایا ہے اسے
- وَقَوْمَهَااور اس کی قوم
- يَسْجُدُوْنَوہ سجدہ کرتے ہیں
- لِلشَّمْسِسورج کو
- مِنْ دُوْنِ اللّٰهِاللہ کے سوا
- وَزَيَّنَاور آراستہ کر دکھائے ہیں
- لَهُمُانہیں
- الشَّيْطٰنُشیطان
- اَعْمَالَهُمْان کے عمل (جمع)
- فَصَدَّهُمْپس روک دیا انہیں
- عَنِ السَّبِيْلِراستہ سے
- فَهُمْسو وہ
- لَا يَهْتَدُوْنَراہ نہیں پاتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
میں نے دیکھا کہ وہ اور اس کی قوم خدا کو چھوڑ کر آفتاب کو سجدہ کرتے ہیں اور شیطان نے ان کے اعمال انہیں آراستہ کر دکھائے ہیں اور ان کو رستے سے روک رکھا ہے پس وہ رستے پر نہیں آئے