تفسیر ابنِ کثیر
Tafseer Ibn-e-Kaseer · 8. Al-Anfaal · Ayah 55
اِنَّ شَرَّ الدَّوَآبِّ عِنْدَ اللّٰهِ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا فَهُمْ لَا یُؤْمِنُوْنَۖۚ﴿55﴾
- اِنَّبیشک
- شَرَّبدترین
- الدَّوَآبِّجانور (جمع)
- عِنْدَ اللّٰهِاللہ کے نزدیک
- الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
- كَفَرُوْاکفر کیا
- فَهُمْسو وہ
- لَا يُؤْمِنُوْنَایمان نہیں لاتے
Translation · Tafseer Ibn-e-Kaseer
جانداروں میں سب سے بدتر خدا کے نزدیک وہ لوگ ہیں جو کافر ہیں سو وہ ایمان نہیں لاتے
Tafseer · Tafseer Ibn-e-Kaseer
زمین کی بدترین مخلوق وعدہ خلاف کفار ہیں
زمین پر جتنے بھی چلتے پھرتے ہیں ان سب سے بدتر اللہ کے نزدیک بےایمان کافر ہیں جو عہد کر کے توڑ دیتے ہیں۔ ادھر قول وقرار کیا ادھر پھرگئے، ادھر قسمیں کھائیں ادھر توڑ دیں۔ نہ اللہ کا خوف نہ گناہ کا کھٹکا۔ پس جو ان پر لڑائی میں غالب آجائے تو ایسی سزا کے بعد آنے والوں کو بھی عبرت حاصل ہو۔ وہ بھی خوف زدہ ہوجائیں پھر ممکن ہے کہ اپنے ایسے کرتوت سے باز رہیں۔