Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 114. An-Naas · Ayah 5

  1. الَّذِیْ یُوَسْوِسُ فِیْ صُدُوْرِ النَّاسِۙ﴿5﴾

    1. الَّذِيْ يُوَسْوِسُجو وسوسہ ڈالتا ہے
    2. فِيْمیں
    3. صُدُوْرِ النَّاسِلوگوں کے دلوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
جو دلوں میں وسوسہ ڈالا ہے ،
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
شیطان کی ذات برادری: شیطان کے مشن کے ساتھ ساتھ یہ اس کی ذات برادری کی بھی نشان دہی کر دی گئی ہے تاکہ لوگ اس کو اچھی طرح پہچان لیں۔ فرمایا کہ اس کا اصل کام لوگوں کے سینوں میں وسوسہ اندازی ہے۔ ’صُدُوْرِ النَّاسِ‘ ظرف ہے لیکن مراد اس سے مظروف ہے یعنی دلوں میں وسوسہ اندازی۔ ’وسوسہ اندازی‘ کا مفہوم ظاہر ہے کہ لوگوں کو خدا کی صراط مستقیم سے برگشتہ کرنے کے لیے وسوسہ اندازی ہے۔ اس کا اظہار شیطان نے خود کر دیا ہے اور ہم ضروری حوالے اوپر نقل کر آئے ہیں۔ شیطان کو اللہ تعالیٰ نے، جیسا کہ اوپر وضاحت ہو چکی ہے، اپنے بندوں پر کوئی اختیار اور تصرف نہیں بخشا ہے۔ وہ صرف وسوسہ اندازی کرتا ہے۔ لوگوں کو بجبر و زور گمراہ کرنے کا اختیار وہ نہیں رکھتا۔