تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 12. Yusuf · Ayah 62
وَ قَالَ لِفِتْیٰنِهِ اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِیْ رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَعْرِفُوْنَهَاۤ اِذَا انْقَلَبُوْۤا اِلٰۤى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿62﴾
- وَقَالَاور اس نے کہا
- لِفِتْيٰنِهِاپنے خدمتگاروں کو
- اجْعَلُوْااور تم رکھدو
- بِضَاعَتَهُمْان کی پونجی
- فِيْ رِحَالِهِمْان کے بوروں میں
- لَعَلَّهُمْشاید وہ
- يَعْرِفُوْنَهَآاس کو معلوم کرلیں
- اِذَا انْقَلَبُوْٓاجب وہ لوٹیں
- اِلٰٓىطرف
- اَهْلِهِمْاپنے لوگ
- لَعَلَّهُمْشاید وہ
- يَرْجِعُوْنَپھر آجائیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اس نے اپنے نوجوانوں کو حکم دیا کہ ان کا دیا ہوا مال ان کے کجاو وں ہی میں ڈال دو کہ جب وہ اپنے اہل و عیال میں پہنچیں اس کو پہچانیں تاکہ وہ پھر آئیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وَقَالَ لِفِتْيٰنِهِ اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِيْ رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُوْنَهَآ اِذَا انْقَلَبُوْٓا اِلٰٓى اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْن۔
مزید احسا : حضرت یوسف ؑ نے اس خیال سے کہ مالی مشکلات ان کے دوبارہ آنے میں مانع نہ ہوں یہ کیا کہ اپنے آدمیوں کو حکم دیا کہ جو نقدی انہوں نے غلہ کی قیمت کے طور پر ادا کی ہے وہ ان کے سامان میں ڈال دی جائے تاکہ جب وہ گھر پر جا کر اپنا سامان کھولیں تو وہ یہ محسوس کریں کہ یہ ان پر احسان کیا گیا ہے اور خوشی، خوشی، حوصلہ کے ساتھ دوبارہ غلہ لینے آئیں۔