Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 110

  1. یَعْلَمُ مَا بَیْنَ اَیْدِیْهِمْ وَ مَا خَلْفَهُمْ وَ لَا یُحِیْطُوْنَ بِهٖ عِلْمًا﴿110﴾

    1. يَعْلَمُوہ جانتا ہے
    2. مَاجو
    3. بَيْنَ اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں کے درمیان ( آگے)
    4. وَمَااور جو
    5. خَلْفَهُمْان کے پیچھے
    6. وَلَا يُحِيْطُوْنَاور وہ احاطہ نہیں کرسکتے
    7. بِهٖاس کا
    8. عِلْمًاعلم کے اندر
Translation · Tadabbur-e-Quran
وہ ان کے آگے اور ان کی پیچھے جو کچھ ہے سب سے باخبر ہے اور ان کا علم اس کا احاطہ نہیں کر سکتا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
اس ٹکڑے کی شرح آیت الکرسی کے تحت وضاحت سے ہوچکی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اللہ کا علم سب کو محیط ہے۔ ہر ایک کے ماضی و مستقبل اور حاضر و غائب سب سے وہ واقف ہے۔ دوسرے کسی کی یہ حیثیت نہیں کہ اس کا علم خدا کے علم کا احاطہ کرسکے تو یہ مقام کس کا ہے کہ وہ کسی کے باب میں خدا کے علم میں کوئی اضافہ اور اس بنیاد پر اس کے حق میں کوئی سفارش کرسکے ! خدا کسی کے متعلق کسی سے یہ معلوم کنے کا محتاج نہیں ہے کہ وہ کس قسم کا آدمی ہے۔ اس کے اعمال کیا رہے ہیں اور وہ کیا معاملہ کئے جانے کا مستحق ہے ؟ یہ ساری چیزیں اس کے علم میں موجود ہیں۔ اس مسئلے پر سورة مریم کی آیت 87 کے تحت جو بحث گزر چکی ہے اس پر بھی ایک نظر ڈال لیجیے۔