Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 46

  1. قَالَ لَا تَخَافَاۤ اِنَّنِیْ مَعَكُمَاۤ اَسْمَعُ وَ اَرٰى﴿46﴾

    1. قَالَاس نے فرمایا
    2. لَا تَخَافَآتم ڈرو نہیں
    3. اِنَّنِيْبیشک میں
    4. مَعَكُمَآتمہارے ساتھ ہوں
    5. اَسْمَعُمیں سنتا ہوں
    6. وَاَرٰىاور میں دیکھتا ہوں
Translation · Tadabbur-e-Quran
فرمایا تم اندیشہ نہ کرو، میں تمہارے ساتھ سب کچھ سنتا دیکھتا ہوں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
آیت 46 اللہ تعالیٰ کی طرف سے تسلی اللہ تعالیٰ نے تسلی دی کہ ڈرو نہیں، میں تمہایر ساتھ ہوں اور سب کچھ سنتا دیکھتا ہوں ”میں تمہارے ساتھ ہوں کے اجمال کے اندر جو تفصیل مضمر ہے وہ محتاج بیان نہیں اور سنتا دیکھتا ہوں، کے الفاظ کے اندر جو سطوت و جلالت اور جو تحفظ و ضمانت ہے وہ بھی تشریح سے بالاتر ہے۔ جب اللہ ساتھ ہے اور وہ سب کچھ دیکھ اور سن رہا ہے اور وہی ایک مہم پر بھیج رہا ہے تو پھر اگر ساری خدائی بھی دشمن ہوجائے تو کیا ڈر ہے !