Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 73

  1. اِنَّاۤ اٰمَنَّا بِرَبِّنَا لِیَغْفِرَ لَنَا خَطٰیٰنَا وَ مَاۤ اَكْرَهْتَنَا عَلَیْهِ مِنَ السِّحْرِ١ؕ وَ اللّٰهُ خَیْرٌ وَّ اَبْقٰى﴿73﴾

    1. اِنَّآ اٰمَنَّابیشک ہم ایمان لائے
    2. بِرَبِّنَااپنے رب پر
    3. لِيَغْفِرَ لَنَاکہ وہ بخشدے
    4. خَطٰيٰنَاہماری خطائیں
    5. وَمَآاور جو
    6. اَكْرَهْتَنَاتو نے ہمیں مجبور کیا
    7. عَلَيْهِاس پر
    8. مِنَسے
    9. السِّحْرِجادو
    10. وَاللّٰهُاور اللہ
    11. خَيْرٌبہتر
    12. وَّاَبْقٰياور ہمیشہ باقی رہنے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہم اپنے رب پر ایمان لائے کہ وہ ہماری خطائوں کو اور اس جادو کو جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا، بخشے اور اللہ ہی بہتر اور باقی رہنے والا ہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
انہوں نے مزید فرمایا کہ ہم اپنے رب پر اس امید کے ساتھ ایمان لائے ہیں کہ وہ ہماری ان تمام غلطیوں کو بھی معاف فرمائے گا جو ہم سے صادر ہوئی ہیں اور اس سحر سے بھی درگزر فرمائے گا جس پر تو نے ہمیں مجبور کیا اور اللہ ہی بہتر اور باقی رہنے والا ہے۔ وما اکرھتنا علیہ من السحر سے صاف واضح ہے کہ یہ لوگ حضرت موسیٰ کے مقابلہ کے لئے تیار نہیں تھے۔ یہ جانتے تھے کہ حضرت موسیٰ جو چیز پیش کر رہے ہیں یہ جادو نہیں ہے، کچھ اور ہی شے ہے لیکن حکومت کے دبائو سے انہیں آنا پڑا۔ بالآخر اللہ تعالیٰ نے ان پر حقیقت اس طرح واضح کردی کہ ان کا سینہ اس کے اعتراف و اعلان کے لئے کھل گیا۔ واللہ خیر وابقی یہ فرعون کی بات اینا اشدعذاباً وابقی کا جواب ہے جو بالکل صحیح بھی ہے اور بھرپور بھی۔ انہوں نے فرمایا کہ تم ہمیں اپنی سزا سے ڈراتے ہو کہ وہ نہایت سخت اور پائیدار ہوگی لیکن ہم نے ہر چیز سے بےنیاز ہو کر اپنے رب کو اختیار کیا ہے جو تمام ومافہاہ سے بہتر بھی ہے اور ہمیشہ باقی رہنے والا بھی۔