Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 20. Taa-Haa · Ayah 75

  1. وَ مَنْ یَّاْتِهٖ مُؤْمِنًا قَدْ عَمِلَ الصّٰلِحٰتِ فَاُولٰٓئِكَ لَهُمُ الدَّرَجٰتُ الْعُلٰىۙ﴿75﴾

    1. وَمَنْاور جو
    2. يَّاْتِهٖاس کے پاس آیا
    3. مُؤْمِنًامومن بن کر
    4. قَدْ عَمِلَاس نے کیے عمل
    5. الصّٰلِحٰتِاچھے
    6. فَاُولٰٓئِكَپس یہی لوگ
    7. لَهُمُان کے لیے
    8. الدَّرَجٰتُدرجے
    9. الْعُلٰيبلند
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور جو اس کے پاس باایمان ہو کر جائیں گے، انہوں نے نیک عمل بھی کئے ہوں گے، تو یہی لوگ ہیں جن کے لئے اونچے درجے ہوں گے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
یہ ان کے مقابل میں فائز المرام گروہ کا بیان ہوا کہ البتہ جو لوگ ایمان کے ساتھ خدا کے پاس حاضر ہوں گے اور اس کے ساتھ انہوں نے نیک اعمال بھی کیسے ہوں گے ان کے لئے مراتب عالیہ ہیں۔ ایمان کی مقبولیت کے لئے اعمال صالحہ شرط ہیں مومنا قد عمل الصلحت کے اسلوب بیان پر غور کیجیے تو یہ بات صاف واضح ہوتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ہاں معتبر ایمان وہی ہے جس کے ساتھ عمل صالح بھی پایا جاتا ہے۔ جو ایمان عمل صالح سے خالی ہو اس کی خدا کے ہاں کوئی پوچھ نہیں ہے۔ ایسا ایمان ایک ٹونٹھ درخت کے مانند ہے جو برگ و بار سے بالکل خالی ہے۔ جس درخت نے دنیا میں اپنے برگ و بار پیدا نہیں کئے آخر وہ آخرت میں کس طرح ثمر بار ہوجائے گا ! خدا کے ہاں اعمال کی مقبولیت کے لئے جس طرح ایمان شرط ہے اسی طرح ایمان کی مقبولیت کے لئے اعمال صالحہ شرط ہیں۔