Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 23. Al-Muminoon · Ayah 96

  1. اِدْفَعْ بِالَّتِیْ هِیَ اَحْسَنُ السَّیِّئَةَ١ؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا یَصِفُوْنَ﴿96﴾

    1. اِدْفَعْدفع کرو
    2. بِالَّتِيْاس سے جو
    3. هِىَوہ
    4. اَحْسَنُسب سے اچھی بھلائی
    5. السَّيِّئَةَبرائی
    6. نَحْنُہم
    7. اَعْلَمُخوب جانتے ہیں
    8. بِمَااس کو جو
    9. يَصِفُوْنَوہ بیان کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کی شرارتوں سے خوبصورتی کے ساتھ درگزر کرو، یہ جو کچھ ہرزہ سرائی کر رہے ہیں ہم اس سے اچھی طرح واقف ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
عفو و درگزر کو ہدایت یہ نبی ﷺ کو صبر اور عفو و درگزر کی تلقین ہے کہ ان کے برے سلوک کا جواب بدستور اپنے اچھے سلوک سے دیتے رہو۔ جو ہرزہ سرائیاں اور بدتمیزیاں یہ کر رہے ہیں ہم ان سے اچھی طرح واقف ہیں۔ مطلب یہ ہے کہ ان کی ایک ایک شرارت کا مزہ ہم ان کو چکھائیں گے، تم ان کے رویہ سے بال گرفتہ نہ ہو۔ ان کا معاملہ ہمارے اوپر چھوڑو۔ اب فیصلہ کا وقت قریب ہے۔