Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 26. Ash-Shu'araa · Ayah 24

  1. قَالَ رَبُّ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ وَ مَا بَیْنَهُمَا١ؕ اِنْ كُنْتُمْ مُّوْقِنِیْنَ﴿24﴾

    1. قَالَاس نے کہا
    2. رَبُّ السَّمٰوٰتِرب ہے آسمانوں کا
    3. وَالْاَرْضِاور زمین
    4. وَمَا بَيْنَهُمَااور جو ان کے درمیان
    5. اِنْاگر
    6. كُنْتُمْتم ہو
    7. مُّوْقِنِيْنَیقین کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس نے جواب دیا کہ آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب کا خداوند، اگر تم لوگ یقین کرنے والے بنو !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قال رب السموت والارض وما بینھا ان کنتم موقنین (24) دعوت کی راہ میں ایک قدم اور آگے کی طرف حضرت موسیٰ نے اس کے اس گستاخانہ طنز کے جواب میں اپنی دعوت کا ایک قدم اور آگے بڑھا دیا۔ فرمایا کہ تمہار رب العلمین وہی ہے جو آسمانوں اور زمین اور جو کچھ ان کے درمیان ہے، سب کا رب ہے۔ یہ امر یہاں ملحوظ رہے کہ مابینھما کے تحت سورج چاند، سب آگئے اور فرعون، جیسا کہ دوسرے مقام میں ہم وضاحت کرچکے ہیں، سورج دیوتا کا اوتار سمجھا جاتا تھا۔ ان کنتم موقنین، یعنی اصل حقیقت یہ ہے جو میں نے واضح کردی ہے۔ اس کو مانو یا نہ مانو اس کی ذمہ داری مجھ پر نہیں۔ بلکہ خود تم لوگوں پر ہے۔