تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 42
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِیْنَ﴿42﴾
- قُلْآپ فرمادیں
- سِيْرُوْاتم چلو پھرو
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- فَانْظُرُوْاپھر تم دیکھو
- كَيْفَکیسا
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان کا جو
- مِنْ قَبْلُ ۭپہلے (تھے)
- كَانَتھے
- اَكْثَرُهُمْان کے اکثر
- مُّشْرِكِيْنَشرک کرنے والے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان سے کہو کہ ملک میں چلو پھرو اور دیکھو کہ ان لوگوں کا کیا انجام ہوا جو پہلے ہو گزرے ہیں ! ان میں سے اکثر مشرک ہی تھے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
قل سیروا فی الارض فانظروا کیف کان عاقبۃ الذین من قبل ط کان اکثرھم مشرکین۔ (42)
یعنی ان لوگوں سے کہو کہ اپنے آپ کو طفل تسلیوں سے نہ بہلائو بلکہ خود اپنی آنکھوں سے اپنے ملک کی پچھلی قوموں کے آثار پر نگاہ ڈالو کہ ان کا انجام کیا ہوچکا ہے۔ ان کی اکثریت بھی تمہاری ہی طرح مشرک تھی۔ جس طرح تمہارے اندر سے موحد بہت تھوڑے نکلے ہیں اسی طرح ان کے اندر سے بھی خالص خدا پرست بہت تھوڑے نکلے۔ بالآخر اللہ نے ان تھوڑے سے خدا پرستوں کو علیحدہ کرلیا اور اکثریت کو اپنے عذاب سے تباہ کردیا۔