Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 16

  1. تَتَجَافٰى جُنُوْبُهُمْ عَنِ الْمَضَاجِعِ یَدْعُوْنَ رَبَّهُمْ خَوْفًا وَّ طَمَعًا١٘ وَّ مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ یُنْفِقُوْنَ﴿16﴾

    1. تَتَجَافٰىالگ رہتے ہیں
    2. جُنُوْبُهُمْان کے پہلو
    3. عَنِسے
    4. الْمَضَاجِعِخوابگاہوں (بستروں)
    5. يَدْعُوْنَوہ پکارتے ہیں
    6. رَبَّهُمْاپنا رب
    7. خَوْفًاڈر
    8. وَّطَمَعًا ۡاور امید
    9. وَّمِمَّااور اس سے جو
    10. رَزَقْنٰهُمْہم نے انہیں دیا
    11. يُنْفِقُوْنَوہ خرچ کرتے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کے پہلو بستروں سے کنارہ کس رہتے ہیں۔ وہ اپنے رب کو پکارتے ہیں خوف اور طمع سے اور جو کچھ ہم نے ان کو بخشا ہے اس میں سے خرچ کرتے ہیں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
تنجانی جنوبھم عن المضاجع یدعون ربھم خوف وطمعا ومما رزقنھم ینفقون (16) یعنی ان لوگوں پر خدا کے حضور پیشی اور آخرت کے باز پس کو خوف چونکہ ہر وقت طاری رہتا ہے اس وجہ سے وہ راتوں کو اٹھ اٹھ کر اور بستروں کی لذت و راحت سے اپنے کو محروم رکھ کر اپنے رب کو پکارتے اور اس کی نمازیں پڑھتے ہیں۔ یہ ڈرتے بھی اسی سے ہیں اور امید بھی اس سے رکھتے ہیں۔ اور جو کچھ خدا نے ان کو بخشا ہے اس میں سے خد ا کی راہ میں وہ خرچ کرتے ہیں۔ اس آیت میں دو چیزوں کا ذکر آیا ہے۔ ایک نماز، دوسری انفاق۔ ایمان کے بعد یہی دو چیزیں اس کے اولین مظاہر کی حیثیت رکھتی ہیں اور پھر انہی دو پر پورے دین کی عمارت کھڑی ہوتی ہے۔ اس مسئلہ پر ہم اس کتاب میں جگہ جگہ بحث کرچکے ہیں۔