Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 32. As-Sajda · Ayah 20

  1. وَ اَمَّا الَّذِیْنَ فَسَقُوْا فَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ١ؕ كُلَّمَاۤ اَرَادُوْۤا اَنْ یَّخْرُجُوْا مِنْهَاۤ اُعِیْدُوْا فِیْهَا وَ قِیْلَ لَهُمْ ذُوْقُوْا عَذَابَ النَّارِ الَّذِیْ كُنْتُمْ بِهٖ تُكَذِّبُوْنَ﴿20﴾

    1. وَاَمَّااور رہے
    2. الَّذِيْنَوہ جنہوں نے
    3. فَسَقُوْانافرمانی کی
    4. فَمَاْوٰىهُمُتو ان کا ٹھکانا
    5. النَّارُ ۭجہنم
    6. كُلَّمَآجب بھی
    7. اَرَادُوْٓاوہ ارادہ کریں گے
    8. اَنْ يَّخْرُجُوْاکہ وہ نکلیں
    9. مِنْهَآاس سے
    10. اُعِيْدُوْالوٹا دیئے جائیں گے
    11. فِيْهَااس میں
    12. وَقِيْلَاور کہا جائے گا
    13. لَهُمْانہیں
    14. ذُوْقُوْاتم چکھو
    15. عَذَابَ النَّارِدوزخ کا عذاب
    16. الَّذِيْوہ جو
    17. كُنْتُمْتم تھے
    18. بِهٖاس کو
    19. تُكَذِّبُوْنَجھٹلاتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
رہے وہ جنہوں نے نافرمانی کی تو ان کا ٹھکانا دوزخ ہے۔ جب جب وہ اس میں سے نکلنے کی کوشش کریں گے اسی میں دھکیلے جائیں گے اور کہا جائے گا کہ اب اس دوزخ کے عذاب کا مزہ چکھو جس کی تم تکذیب کرتے رہے تھے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واما الذین فسقوا فماولھم النار کلما ارادوا ان یخرجوا منھا اعیدوا فیھا وقیل لھم ذوقوا عذاب النار الذی کنتم بہ تکذبون (20) اہل ایمان کی جزا بیان کرنے کے بعد یہ فساد و فجار کی سزا کا بیان ہے۔ فرمایا کہ ان کا ٹھکانا دوزخ ہوگی۔ یہ اس میں سیدھے دھکیل دیے جائیں گے۔ دوخ میں ان کے لئے اولین سامانِ ضیافت، قرآن کے دوسرے مقامات سے معلوم ہوتا ہے کہ کھولتا ہوا پانی اور زقوم ہوگا۔ یہ وہاں سے نکلنے کے لئے زور لگائیں گے لیکن جب جب نکلنے کی کوشش کریں گے اسی میں دھکیل دیے جائیں گے اور ان سے کہا جائے گا کہ اب یہاں سے بھاگنے کی کوشش نہ کرو۔ یہ وہی دوزخ اور اس کا عذاب ہے جس کا تم مذاق اڑاتے رہے تھے۔ اب اس کا مزا چکھو !