Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 40. Al-Ghaafir · Ayah 70

  1. الَّذِیْنَ كَذَّبُوْا بِالْكِتٰبِ وَ بِمَاۤ اَرْسَلْنَا بِهٖ رُسُلَنَا١ۛ۫ فَسَوْفَ یَعْلَمُوْنَۙ﴿70﴾

    1. الَّذِيْنَجن لوگوں نے
    2. كَذَّبُوْاجھٹلایا
    3. بِالْكِتٰبِکتاب کو
    4. وَبِمَآاور اس کو جو
    5. اَرْسَلْنَاہم نے بھیجا
    6. بِهٖاسکے ساتھ
    7. رُسُلَنَا ڕاپنے رسول
    8. فَسَوْفَپس جلد
    9. يَعْلَمُوْنَوہ جان لیں گے
Translation · Tadabbur-e-Quran
جنہوں نے اللہ کی کتاب کو جھٹلایا اور ان چیزوں کو بھی جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا، وہ عنقریب جانیں گے !
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
’ کتاب ‘ سے مراد قرآن مجید ہے۔ یہ ان کے جرم کا بیان ہے کہ انہوں نے قرآن کی بھی تکذیب کی اور ان تمام تعلیمات کی بھی جن کے ساتھ ہم نے اپنے رسولوں کو بھیجا۔ تمام رسولوں کی تعلیم بنیادی طور پر یہی رہی ہے جو قرآن دے رہا ہے تو قرآن کی تکذیب سب کی تکذیب ہوئی۔ ’ فسوق یعلمون ‘ یہ دھمکی ہے۔ یعنی اگر انہوں نے یہ جسارت کی ہے تو عنقریب وہ اس کا انجام بھی دیکھیں گے۔