تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 41. Fussilat · Ayah 36
وَ اِمَّا یَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّیْطٰنِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللّٰهِ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ السَّمِیْعُ الْعَلِیْمُ﴿36﴾
- وَاِمَّا يَنْزَغَنَّكَاور اگر تمہیں وسوسہ آئے۔
- مِنَسے
- الشَّيْطٰنِشیطان
- نَزْغٌکوئی وسوسہ
- فَاسْتَعِذْ باللّٰهِ ۭتو پناہ چاہیں اللہ کی
- اِنَّهٗبیشک وہ
- هُوَ السَّمِيْعُوہی سننے والا
- الْعَلِيْمُجاننے والا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور اگر شیطان تمہارے دل میں کوئی اکساہٹ پیدا کر ہی دے تو اللہ کی پناہ ڈھونڈو۔ بیشک حقیقی سننے والا جاننے والا وہی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
شیطان کی ایک ہٹ کا علاج
واما ینزغنک من الشیطن نزع فاستعذ باللہ انہ ھو السمیع العلیم (36)
یہ علاج بتایا ہے کہ اگر مخالفوں کی شرارت اور شیطان کی شر انگیزی سے طبیعت میں کوئی ایسا جذبہ ابھرے جو اس حکمت کے منافی ہو تو اس وقت آدمی کو اللہ تعالیٰ کی پناہ مانگنی چاہئے۔ آدمی اگر جذبات کی رو میں بہہ جانے کے بجائے صدق دل سے اللہ کی پناہ کا طالب ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس کو ضرور اپنی پناہ میں لے لے گا اور شیطان کو اس پر قابو نہیں پانے دے گا۔ اللہ تعالیٰ ہی حقیقی سمیع وعلیم ہے۔ کوئی بات اس سے مخفی نہیں رہتی۔ بندہ جب صدق دل سے شیطان کے مقابل میں اللہ تعالیٰ سے مدد کا طالب ہوتا ہے تو وہ ضرو اس کی مدد فرماتا ہے۔