تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 22
فَدَعَا رَبَّهٗۤ اَنَّ هٰۤؤُلَآءِ قَوْمٌ مُّجْرِمُوْنَ﴿22﴾
- فَدَعَا رَبَّهٗٓتو اس نے پکارا اپنے رب کو
- اَنَّ هٰٓؤُلَآءِبیشک یہ
- قَوْمٌلوگ
- مُّجْرِمُوْنَمجرم ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
پس اس نے اپنے رب سے دعا ماگنی کہ یہ مجرم ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فدعا ربہ ان ھولاء قوم مجرمون (22)
حضرت موسیٰ کی فریاد اپنے رب سے
قبطیوں پر حضرت موسیٰ ؑ کی اس اپیل پر اور تنبیہ کا کوئی اثر نہیں ہوا بلکہ وہ بدستور اپنی سازشوں اور سرگرمیوں میں لگے رہے۔ بالآخر حضرت موسیٰ ؑ اپنے رب سے فریاد کی، اے رب یہ لوگ سننے اور ماننے والے نہیں ہیں بلکہ یہ پکے مجرم ہیں، تو ہی ہے جو ان کے چنگل سے رہائی دلوا سکتا ہے۔