Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 33

  1. وَ اٰتَیْنٰهُمْ مِّنَ الْاٰیٰتِ مَا فِیْهِ بَلٰٓؤٌا مُّبِیْنٌ﴿33﴾

    1. وَاٰتَيْنٰهُمْاور دیں ہم نے ان کو
    2. مِّنَ الْاٰيٰتِنشانیوں میں سے
    3. مَاجو
    4. فِيْهِاس میں
    5. بَلٰٓؤٌا مُّبِيْنٌآزمائش تھی کھلی
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان کو ایسی نشانیاں دیں جن میں کھلا ہوا انعام تھا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
واتینھم من الایت مافیہ بلوآء مبین (33) بنی اسرائیل کا امتحان انعامات کے ذریعہ سے بلوآء کے اصل معنی تو امتحان اور جانچ کے ہیں لیکن امتحان نعمت کے ذریعے سے بھی ہوتا ہے در مصیبت کے ذریعے سے بھی۔ نعمت کا امتحان شکر کی جانچ کے لئے ہوتا ہے اور مصیبت کا امتحان صبر و رضا کی جانچ کے لئے۔ یہاں قرینہ دلیل ہے کہ یہ نعمت اور انعام کے مفہوم میں آیا ہے جس طرح الانفال آیت 17 میں بلآء کا لفظ حسناً کی صفت کے ساتھ آیا ہے۔ یہ اشارہ ان انعامات کی طرف ہے جو سمندر سے پار کراتے ہوئے اور اس کے بعد صحرا کی زندگی میں اور فتح فلسطین اور اس کے بعد کے ادوار میں اللہ تعالیٰ نے گوناگوں شکلوں میں بنی اسرائیل پر فرمائے جن کی تفصیل سورة بقرہ کی تفسیر میں گزر چکی ہیں۔