تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 4
فِیْهَا یُفْرَقُ كُلُّ اَمْرٍ حَكِیْمٍۙ﴿4﴾
- فِيْهَااس میں
- يُفْرَقُفیصلہ کیا جاتا ہے
- كُلُّہر
- اَمْرٍ حَكِيْمٍمضبوط کام کا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس رات میں تمام پر حکمت امور کی تقسیم ہوتی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فیھا یفرق کل امر حکیم (4)
مخاطبوں کو ایک تنبیہ
یہ اسی شب مبارک کی تعریف ہے کہ اس میں تمام مبنی بر حکمت امور کی تقسیم ہوتی ہے۔ اس آیت کو اگر سورة قدر کی روشنی میں دیکھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ اس رات میں اللہ تعالیٰ اپنے ملائکہ مقربین کو زمین سے متعلق تمام امور کلیہ سے آگاہ فرماتا ہے اور وہ ان سے زمین میں مامور ملائکہ کو آگاہ کرنے میں اللہ تعالیٰ کے مقرر کئے ہوئے نقشہ کے مطابق اس کے حکم کی تعمیل کرتے ہیں۔
امر کے ساتھ حکیم کی صفت اس حقیقت کے اظہار کے لئے ہے کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی حکم بھی حکمت سے خالی نہیں ہوتا۔ وہ کسی قوم پر عذاب نازل کرنے کا فیصلہ کرتا ہے تو وہ بھی اس کے عدل و حکمت پر مبنی ہوتا ہے اور اگر کسی قوم پر اپنی رحمت نازل فرماتا ہے تو وہ بھی اس کے عدل و حکمت پر مبنی ہوتی ہے۔ یہ مخاطبوں کو تنبیہ ہے کہ اس وقت جو مرحلہ تمہارے سامنے ہے اس کے ہر پہلو پر سنجیدگی سے غور کرو۔ اگر تم نے لا ایا لیان ہر وش اختیار کئے رکھی اور خدا کی ایک مبنی برحکمت اسکیم کے تقاضے پورے نہ کئے تو اس کے نتائج خود تمہارے حق میں نہایت مہلک ہوں گے۔