Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 40

  1. اِنَّ یَوْمَ الْفَصْلِ مِیْقَاتُهُمْ اَجْمَعِیْنَۙ﴿40﴾

    1. اِنَّ يَوْمَ الْفَصْلِبیشک فیصلے کا دن
    2. مِيْقَاتُهُمْان کی میعاد ہے
    3. اَجْمَعِيْنَسب کی
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک فیصلہ کا دن ان سب کا وقت موعود ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان یوم الفصل میقتھم اجمعین (40) اس کائنات کے بالحق ہونے کا لازمی تقاضا یہ اس کائنات کے بالحق ہونے کا لازمی نتیجہ مذکور ہوا ہے کہ یہ بات خدا کے علم، عدل اور اسکی حکمت و رحمت کے بالکل منفای ہے کہ یہ دنیا یوں ہی چلتی رہے یا یوں ہی متام ہوجائے بلکہ ضرور ہے کہ ایک ایسا دن آئے جس دن خدا عدل کی کرسی پر بیٹھے اور ہر ایک کے معاملات کا فیصلہ کرے۔ جنہوں نے حق و راستی کی زندگی بسر کی ہو وہ اس کا صلہ پائیں اور جنہوں نے ظلم و تعددی کا ارتکاب کیا وہ اپنے کئے کی سزا بھگتیں اور وہ دن عدل کامل کے ظہور کا دن ہو کہ کوئی بھی اس سے بچ نہ سکے۔ چھوٹے اور بڑے، امیر اور مامور، شاہ اور گداسب کا انصاف ہو اور ایسا انصاف ہو کہ نہ کوئی حقیقت مخفی رہ جائے اور نہ کوئی کسی پہلو سے انصاف میں مزاحم ہو سکے۔ یہاں لفظ اجمعین پر خاص طور سے نظر رہے۔