تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 42
اِلَّا مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُ١ؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَزِیْزُ الرَّحِیْمُ۠ع﴿42﴾
- اِلَّامگر
- مَنْ رَّحِمَ اللّٰهُجس پر رحم فرمائے اللہ
- اِنَّهٗیقینا وہ
- هُوَوہی
- الْعَزِيْزُ الرَّحِيْمُغالب ہے ، رحم فرمانے والا ہے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ہاں مگر وہ جن پر اللہ رحم فرمائے۔ بیشک وہی عزیز و رحیم ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
الا من رحم اللہ ط انہ ھو العزیزا الرحیم (42)
اللہ کی رحمت کے حق دار
یعنی اس دن فائز المرامی صرف انہی کا حصہ ہوگی جن پر خدا اپنا فضل فرمائے اور اس کا فضل انہی پر ہوگا جو اس کے مستحق ٹھہریں گے۔ اللہ عزیز بھی ہے اور ساتھ ہی رحیم بھی۔ وہ جن کو پکڑے گا کوئی ان کو چھڑا نہ سکے گا اور جن کو وہ اپنی رحمت کا مستحق پائے گا کوئی ان کو اس کی رحمت سے محروم نہیں کرسکتا۔ مطلب یہ ہے کہ بندوں کو ڈرنا بھی اسی سے چاہئے اور رحمت کی امید بھی اسی سے رکھنی چاہئے۔