تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 59
فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ۠ع﴿59﴾
- فَارْتَقِبْپس انتظار کرو
- اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَبیشک وہ انتظار کرنے والے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو تم بھی انتظار کرو، وہ بھی انتظار کر رہے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فارتقب انھم مرتقبون (59)
اس آیت میں اوپر والی مضمر تنبیہ واضح ہو کر سامنے آگئی ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اگر یہ لوگ اس کتاب سے فائدہ اٹھانے کے لئے تیار نہیں ہیں بلکہ بضد ہیں کہ جس عذاب سے یہ ان کو ڈرا رہی ہے اس کو دیکھ کر ہی اس کو مانیں گے تو تم بھی انہی کی طرح اب اس عذاب ہی کا اتنظار کرو۔ اب فیصلہ کا انحصار اسی پر ہے۔ اوپر آیت 10 پر ایک نظر ڈال لیجیے۔
اللہ تعالیٰ کی توفیق سے ان سطور پر اس سورة کی تفسیر تمام ہوئی۔ (فالحمد للہ علی احسانہ
رحمان آباد
22 مئی 1976 ء
2 ہع جمادی الثانی 1396 ھ