تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 9
بَلْ هُمْ فِیْ شَكٍّ یَّلْعَبُوْنَ﴿9﴾
- بَلْبلکہ
- هُمْوہ
- فِيْ شَكٍّشک میں
- يَّلْعَبُوْنَکھیل رہے ہیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
بلکہ وہ شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے ہیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
بل ھم فی شک یلعبون (9)
انکار کی اصل علت
یعنی یہ انذار وتبشیر ہے تو ایک امر واقعہ جس میں کسی ذی ہوش کے لئے شک و شبہ نہیں ہے لیکن یہ لوگ اپنی خواہشوں کے ایسے غلام ہیں کہ جب تک اس چیز کو اپنی آنکھوں سے نہ دیکھ لیں جس سے ان کو آگاہ کیا جا رہا ہے اس وقت تک ماننے والے نہیں ہیں، اس وجہ سے شک میں پڑے ہوئے کھیل رہے اور اس کا مذاق اڑا رہے ہیں۔ یہ نبی ﷺ کے لئے تسلی ہے کہ زندگی کے معاملات میں جن لوگوں کی روش لا ابالیانہ ہے ان کو قائل کرنا تمہارا کام نہیں۔ یہ لوگ اس وقت قائل ہوں گے جب عذاب کا تازیانہ دیکھ لیں گے تو ان کو ان کے حال پر چھوڑو۔