Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 44. Ad-Dukhaan · Ayah 8

  1. لَاۤ اِلٰهَ اِلَّا هُوَ یُحْیٖ وَ یُمِیْتُ١ؕ رَبُّكُمْ وَ رَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِیْنَ﴿8﴾

    1. لَآ اِلٰهَنہیں کوئی الہ برحق
    2. اِلَّا هُوَمگر وہی
    3. يُحْيٖوہ زندہ کرتا ہے
    4. وَيُمِيْتُاور وہ موت دیتا ہے
    5. رَبُّكُمْرب تمہارا
    6. وَرَبُّ اٰبَآئِكُمُ الْاَوَّلِيْنَاور رب تمہارے آباؤاجداد کا۔ پہلوں کا
Translation · Tadabbur-e-Quran
اس کے سوا کوئی معبود نہیں۔ وہی زندہ کرتا اور مارتا ہے، تمہارا بھی رب اور تمہارے اگلے باپ دادوں کا بھی رب
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لا الہ الا ھو یحی ویمیت ربکم و رب ابآء ئکم الاولین 8 یہ اوپر والے مضمون ہی کی مزید تاکید ہے کہ اس کے سوا کوئی الہ نہیں جس کی سفارش تمہارے کچھ کام آسکے۔ زندگی اور موت سب اسی کے اختیار میں ہے۔ وہی تمہارا بھی رب ہے اور وہی تمہارے اگلے آباء و اجداد کا بھی رب ہے۔ اگر تمہارے آباء و اجداد نے اس کے سوا کسی اور کو پوجا تو یہ ان کی سفاہت و جہالت ہے۔ ان کی تقلید کو اپنے لئے دلیل نہ بنائو ورنہ پرائے شگون پر اپنی ناک کٹوا بیٹھو گے۔