تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 45. Al-Jaathiya · Ayah 33
وَ بَدَا لَهُمْ سَیِّاٰتُ مَا عَمِلُوْا وَ حَاقَ بِهِمْ مَّا كَانُوْا بِهٖ یَسْتَهْزِءُوْنَ﴿33﴾
- وَبَدَا لَهُمْاور ظاہر ہوجائیں گی ان کے لیے
- سَيِّاٰتُبرائیاں
- مَا عَمِلُوْاجو انہوں نے عمل کیے
- وَحَاقَ بِهِمْاور گھیر لے گا ان کو
- مَّاوہ جو
- كَانُوْاتھے وہ
- بِهٖ يَسْتَهْزِءُوْنَساتھ اس کے مذاق اڑاتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ان پر ان کے ان کاموں کی برائیاں واضح ہوجائیں گی جو وہ کرتے رہے اور وہ چیز ان کو گھیر لے گی جس کا وہ مذاق اڑاتے رہے
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
وبدالھم سیات ماعملوا وحاق بھم ما کانوابہ یستھزء ون 33
بدعملوں کی بدعملیوں کے اصل نتائج آخرت میں ظاہر ہوں گے
انسان جو عقلی و اخلاقی جرائم اس دنیا میں کرتا ہے ان کے برے نتائج اس کے سامنے فوراً نہیں آتے اس وجہ سے ان کے معاملہ میں وہ دلیر ہوتا جاتا ہے اور ناصحوں کی نصیحت قبول کرن اتو درکنا وہ ان کو بیوقوف سمجھتا اور ان کی باتوں کا مذاقاڑاتا ہے۔ قیامت کے دن اللہ تعالیٰ اعمال کے حقیقی نتائج سے پردہ اٹھا دے گا اس دن اندھے سے اندھے کو بھی نظر آجائے گا کہ اس نے دنیا میں ج بس بھری فصلی بوئی اور جس کے انجام سے اس کے رسولوں اور اس کے نیک بندوں نے اس کو ڈرایا لیکن اس نے ان کی کوئی پروا نہ کی، اس کا حاصل کس ہولناک شکل میں اس کے سامنے آیا۔ اس دن وہ عذاب جس کا وہ بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ مذاق اڑاتا رہا اس کو اس طرح گھیرے گا کہ اس کے سامنے کوئی راہ فرار باقی نہیں رہے گی۔