Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 27

  1. وَ لَقَدْ اَهْلَكْنَا مَا حَوْلَكُمْ مِّنَ الْقُرٰى وَ صَرَّفْنَا الْاٰیٰتِ لَعَلَّهُمْ یَرْجِعُوْنَ﴿27﴾

    1. وَلَقَدْاور تحقیق
    2. اَهْلَكْنَاہم نے ہلاک کردیا
    3. مَا حَوْلَكُمْجو تمہارے اردگرد
    4. مِّنَسے
    5. الْقُرٰىبستیاں
    6. وَصَرَّفْنَااور ہم نے بار بار دکھائیں
    7. الْاٰيٰتِاپنی نشانیاں
    8. لَعَلَّهُمْتاکہ وہ
    9. يَرْجِعُوْنَلوٹ آئیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور ہم نے تمہارے گرد و پیش کی بستیاں بھی تباہ کردیں اور ان کے لئے اپنی آیتیں گوناگوں پہلوئوں سے پیش کیں تاکہ وہ رجوع کریں
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ولقد اھلکنا ماحولکم من القوی وصرفنا الایت لعلھم یرجعون 27 قریش کو ایک اور تنبیہ یہ خطاب بھی قریش ہی سے ہے۔ فرمایا کہ عاد کا قصہ اگر کچھ دور کا سمجھتے ہو تو اپنے ماحول کی بستیوں پر نگاہ ڈالو۔ ان کی آنکھوں اور ان کے دلوں کے پردے ہٹانے کے لئے بھی ہم نے اپنی آیات انکے سامنے گونگاوں پہلوئوں سے پیش کیں تاکہ وہ اپنے اصل خالق وہ مالک کی طرف رجوع کریں لیکن انہوں نے بھی ہماری آیات قبول کرنے سے انکار کیا جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ہم نے ان کو ہلاک کردیا۔ یہ اشارہ ان تبادہ شدہ بستیوں کی طرف ہے جن پر سے قریش کو اپنے تجارتی سفروں میں گزرنے کے مواقع ملتے رہتے تھے۔