Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 47. Muhammad · Ayah 34

  1. اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ﴿34﴾

    1. اِنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْابیشک جن لوگوں نے کفر کیا
    2. وَصَدُّوْااور انہوں نے روکا
    3. عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِاللہ کے راستے سے
    4. ثُمَّ مَاتُوْاپھر وہ مرگئے
    5. وَهُمْ كُفَّارٌاور وہ کافر ہی
    6. فَلَنْ يَّغْفِرَتو ہرگز نہیں بخشے گا
    7. اللّٰهُاللہ
    8. لَهُمْان کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
بیشک جن لوگوں نے کفر کیا اور اللہ کے راستہ سے روکا پھر اسی عالت کفر میں مر گئے، اللہ ان کو کبھی نہیں بخشے گا
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
ان الذین کفروا وصدوا عن سبیل اللہ ثم ماتوا وھم کفار فلن یغفر اللہ لھم 34 یعنی ان کافروں کو اللہ تعالیٰ کبھی بخشنے والا نہیں ہے جنہوں نے خود بھی کفر کی راہ اختیار کی اور دوسروں کو بھی اللہ کی راہ سے روکا اور پھر اسی کفر پر جمے ہوئے مر گئے۔ مطلب یہ ہے کہ یہی انجام ان لوگوں کا بھی ہونا ہے جو ان کا سہارا لیں گے اور ان کے ساتھ اپنی دوستی برقرار رکھنے کے لئے سازشیں کریں گے۔