تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 50. Qaaf · Ayah 35
لَهُمْ مَّا یَشَآءُوْنَ فِیْهَا وَ لَدَیْنَا مَزِیْدٌ﴿35﴾
- لَهُمْان کیلئے
- مَّاجو
- يَشَآءُوْنَ فِيْهَاوہ چاہیں گے اس میں
- وَلَدَيْنَااور ہمارے پاس
- مَزِيْدٌاور بھی زیادہ
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کو ملے گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس مزید بھی ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
لھم مایشآء ون فیھا ولدینا مزید 35
اس میں ان کو وہ سب کچھ ملے گا جو وہ چاہیں گے اور ہمارے پاس مزید بھی ہوگا۔ مطلب یہ ہے کہ جو وہ چاہیں گے وہ تو ان کو ملے گا ہی لیکن ہمارے پاس ایسی نعمتیں بھی ہوں گی جن کا ان کو کوئی تصور بھی نہیں ہوگا کہ وہ ان کے ارمان کرسکیں لیکن ہم ان کے چاہے بغیر ہی وہ نعمتیں بھی ان کو دیں گے۔ اسی حقیقت کی طرف دوسرے الفاظ میں یوں بھی اشارہ فرما گیا گیا ہے : فلا تعلم نفس مآ اخفی لھم من قوۃ اعین (السجدۃ :17) (پس کوئی بھی نہیں جانتا ہے اس کے لئے آنکھوں کی کیا ٹھنڈک چھپا کر رکھی گئی ہے۔)