تدبرِ قرآن
Tadabbur-e-Quran · 54. Al-Qamar · Ayah 29
فَنَادَوْا صَاحِبَهُمْ فَتَعَاطٰى فَعَقَرَ﴿29﴾
- فَنَادَوْاتو انہوں نے پکارا
- صَاحِبَهُمْاپنے ساتھی کو
- فَتَعَاطٰىتو اس نے پکڑا
- فَعَقَرَتو کاٹ ڈالا۔ کونچیں کاٹ ڈالیں
Translation · Tadabbur-e-Quran
تو انہوں نے اپنے سردار سے فریاد کی پس وہ بڑھا اور اس نے اونٹنی کی کونچیں کاٹ دیں۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
فنا دواصا حبھم قتعا طی فعقر (29) قوم کے لوگ بھلا اس پابندی کو کب گوارا کرنے والے تھے۔ انہوں نے سمجھا کہ یہ محض حضرت صالح کی دھونس ہے۔ چناچہ اپنے سردار سے انہوں نے فریاد کی۔ وہ بدبخت لپکا اور اونٹنی کی کونچیں اس نے کاٹ دیں۔ تعامل کے معنی پنجوں پر کھڑے ہو کر کسی کام کے لئے اقدام کرنے کے ہیں۔ یعنی اپنے زعم میں اس نے بڑی بسالت دکھائی اور اپنی قوم کے لئے ایک نہایت جرأت مندانہ قدم اٹھایا لیکن اس کی یہ جسارت پوری قوم کو لے ڈوبی۔
لفظ عقر اونٹ کی کونچیں کاٹ دینے کے لئے آتا ہے۔ کونچیں کاٹ دینے کے بعد اونٹ یا اونٹنی کا زندہ رہنا ممکن ہوجاتا ہے۔