Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 7

  1. وَ لَا یَتَمَنَّوْنَهٗۤ اَبَدًۢا بِمَا قَدَّمَتْ اَیْدِیْهِمْ١ؕ وَ اللّٰهُ عَلِیْمٌۢ بِالظّٰلِمِیْنَ﴿7﴾

    1. وَلَا يَتَمَنَّوْنَهٗٓاور نہ وہ تمنا کریں گے اس کی
    2. اَبَدًۢاکبھی بھی
    3. بِمَا قَدَّمَتْبوجہ اس کے جو آگے بھیجا
    4. اَيْدِيْهِمْان کے ہاتھوں نے
    5. وَاللّٰهُاور اللہ
    6. عَلِيْمٌۢجاننے والا ہے
    7. بِالظّٰلِمِيْنَظالموں کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
اور یہ ہرگز اس کے طالب نہ بنیں گے، بوجہ اپنی ان کرتوتوں کے جو وہ کرچکے ہیں اور اللہ ان ظالموں کو خوب جانتا ہے۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(ولا یتمنونہ ابدا بما قدمت ایدیھم واللہ علیم بالظلمین) (7)۔ یہ ان کی بزدل کے سبب کی طرف اشارہ فرمایا کہ جس چیز نے ان کو موت سے اتنا خائف کر رکھا ہے یہ ان کے اعمال ہیں۔ یہ نبیوں کے قاتل ہیں، یہ تورات کے محروف ہیں، اللہ کی امانتوں میں خیانت کرنے والے ہیں اور انہوں نے ان تمام نشانات ہدایت کو مٹایا ہے جن کو خلق کے سامنے اجاگر کرنے پر یہ مامور ہوئے تھے تو اب یہ کیا منہ لے کے اپنے رب کے سامنے جائیں گے ! لیکن ان کو بہر حال اس کے حضور میں حاضر ہونا ہے اور وہ ان ظالموں سے اچھی طرح واقف ہے۔ وہ ہر ایک کو اس کے کیے کی بھر پور سزا دے گا۔