Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 62. Al-Jumu'a · Ayah 8

  1. قُلْ اِنَّ الْمَوْتَ الَّذِیْ تَفِرُّوْنَ مِنْهُ فَاِنَّهٗ مُلٰقِیْكُمْ ثُمَّ تُرَدُّوْنَ اِلٰى عٰلِمِ الْغَیْبِ وَ الشَّهَادَةِ فَیُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ۠ع﴿8﴾

    1. قُلْکہہ دیجئے
    2. اِنَّ الْمَوْتَبیشک موت
    3. الَّذِيْوہ جو
    4. تَفِرُّوْنَ مِنْهُتم بھاگتے ہو اس سے
    5. فَاِنَّهٗ مُلٰقِيْكُمْتو بیشک وہ ملنے والی ہے تم سے
    6. ثُمَّ تُرَدُّوْنَپھر تم لوٹائے جاؤ گے
    7. اِلٰى عٰلِمِطرف جاننے والے
    8. الْغَيْبِغیب کے
    9. وَالشَّهَادَةِاور حاضر کے
    10. فَيُنَبِّئُكُمْپھر وہ بتادے گا تم کو
    11. بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَساتھ اس کے جو تم ، تم عمل کرتے
Translation · Tadabbur-e-Quran
ان کو بتا دو کہ جس موت سے تم بھاگ رہے ہو وہ تم سے دو چار ہو کر رہے گی پھر تم غائب و حاضر کے جاننے والے کے سامنے حاضر کیے جائو گے پس وہ تم کو ان سارے اعمال سے آگاہ کرے گا جو تم کرتے رہے ہو۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
(قل ان الموت الذی تفرون منہ فانہ ملقیکم ثم تردون الی علم الغیب والشھادۃ فینبئکم بما کنتم تعملون) (8)۔ اوپر (واللہ علیم بالظلمین) میں جو تہدید مضمر تھی وہ اس آیت میں اچھی طرح کھل گئی ہے۔ فرمایا کہ موت سے بھاگتے ہو تو بھاگو، لیکن تم اس سے بھاگ کے کہاں جائو گے ؟ وہ تمہیں پکڑ ہی لے گی۔ پھر تم اپنی تمام بد اعمالیوں کے ساتھ اپنے اس خدا کے سامنے پیش کیے جائو گے جو تمام غائب و حاضر کا جاننے والا ہے۔ نہ اس سے تمہارا کوئی فعل مخفی ہے، نہ کوئی چیز تم اس سے چھپا سکو گے۔ وہ تمہارا سارا کچا چٹھا تمہارے سامنے رکھ دے گا اور تمہیں اپنے ہر جرم کی سزا بھگتنی پڑے گی۔