Surah Introduction

تدبرِ قرآن

Tadabbur-e-Quran · 72. Al-Jinn · Ayah 20

  1. قُلْ اِنَّمَاۤ اَدْعُوْا رَبِّیْ وَ لَاۤ اُشْرِكُ بِهٖۤ اَحَدًا﴿20﴾

    1. قُلْفرمادیں
    2. اِنَّمَآاسکے سوا نہیں
    3. اَدْعُوْا رَبِّيْصرف میں اپنے رب کی عبادت کرتا ہوں
    4. وَلَآاور نہیں
    5. اُشْرِكُمیں شریک کرتا
    6. بِهٖٓاسکے ساتھ
    7. اَحَدًاکسی کو
Translation · Tadabbur-e-Quran
کہہ دو کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکارتا ہوں اور کسی کو اس کا شریک نہیں ٹھہرائوں گا۔
Tafseer · Tadabbur-e-Quran
پیغمبر صلعم کی طرف سے فیصلہ کن اعلان: یہ آنحضرت ﷺ کو ہدایت ہوئی کہ خواہ یہ لوگ کتنے ہی کان کھڑے کریں اور کتنا ہی برا مانیں لیکن تم ان کی مطلق پروا نہ کرو بلکہ ان کو صاف صاف سنا دو کہ میں تو صرف اپنے رب ہی کو پکاروں گا، کسی کو بھی اس کا ساجھی نہیں ٹھہراؤں گا، خواہ تم نے ان کو کتنا ہی بڑا خدا کا شریک کیوں نہ سمجھ رکھا ہو۔