Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 11. Hud · Ayah 83

  1. مُّسَوَّمَةً عِنْدَ رَبِّكَ١ؕ وَ مَا هِیَ مِنَ الظّٰلِمِیْنَ بِبَعِیْدٍ۠ع﴿83﴾

    1. مُّسَوَّمَةًنشان کیے ہوئے
    2. عِنْدَ رَبِّكَتیرے رب کے پاس
    3. وَمَااور نہیں
    4. ھِيَیہ
    5. مِنَسے
    6. الظّٰلِمِيْنَظالم (جمع)
    7. بِبَعِيْدٍکچھ دور
Translation · Tafheem-ul-Quran
جن میں سے ہر پتھر تیرے ربّ کے ہاں نشان زدہ تھا۔92 اور ظالموں سے یہ سزا کچھ دُور نہیں ہے93
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة هُوْد 92 یعنی ہر ہر پتھر خدا کی طرف سے نامزد کیا ہوا تھا کہ اسے تباہ کاری کا کیا کام کرنا ہے اور کس پتھر کو کس مجرم پر پڑنا ہے۔ سورة هُوْد 93 یعنی آج جو لوگ ظلم کی اس روش پر چل رہے ہیں وہ بھی اس عذاب کو اپنے سے دور نہ سمجھیں۔ عذاب اگر قومِ لوط ؑ پر آسکتا تھا تو ان پر بھی آسکتا ہے۔ خدا کو نہ لوط ؑ کی قوم عاجز کر سکی تھی ، نہ یہ کر سکتے ہیں۔