Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 27. An-Naml · Ayah 73

  1. وَ اِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ فَضْلٍ عَلَى النَّاسِ وَ لٰكِنَّ اَكْثَرَهُمْ لَا یَشْكُرُوْنَ﴿73﴾

    1. وَاِنَّاور بیشک
    2. رَبَّكَتمہارا رب
    3. لَذُوْ فَضْلٍالبتہ فضل والا
    4. عَلَي النَّاسِلوگوں پر
    5. وَلٰكِنَّاور لیکن
    6. اَكْثَرَهُمْان کے اکثر
    7. لَا يَشْكُرُوْنَشکر نہیں کرتے
Translation · Tafheem-ul-Quran
حقیقت یہ ہے کہ تیرا ربّ تو لوگوں پر بڑا فضل فرمانے والا ہے مگر اکثر لوگ شکر نہیں کرتے۔90
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة النمل 90 یعنی یہ تو اللہ رب العالمین کی عنایت ہے کہ وہ لوگوں کو قصور سرزد ہوتے ہی نہیں پکڑ لیتا بلکہ سنبھلنے کی مہلت دیتا ہے۔ مگر اکثر لوگ اس پر شکر گزار ہو کر اس مہلت کو اپنی اصلاح کے لیے استعمال نہیں کرتے بلکہ مواخذہ میں دیر ہونے کا مطلب یہ لیتے ہیں کہ یہاں کوئی گرفت کرنے والا نہیں ہے اس لیے جو جی میں آئے کرتے رہو اور کسی سمجھانے والے کی بات مان کر نہ دو۔