تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 40
اَللّٰهُ الَّذِیْ خَلَقَكُمْ ثُمَّ رَزَقَكُمْ ثُمَّ یُمِیْتُكُمْ ثُمَّ یُحْیِیْكُمْ١ؕ هَلْ مِنْ شُرَكَآئِكُمْ مَّنْ یَّفْعَلُ مِنْ ذٰلِكُمْ مِّنْ شَیْءٍ١ؕ سُبْحٰنَهٗ وَ تَعٰلٰى عَمَّا یُشْرِكُوْنَ۠ع﴿40﴾
- اَللّٰهُ الَّذِيْاللہ ہے جس نے
- خَلَقَكُمْپیدا کیا تمہیں
- ثُمَّ رَزَقَكُمْپھر اس نے تمہیں رزق دیا
- ثُمَّ يُمِيْتُكُمْپھر وہ تمہیں موت دیتا ہے
- ثُمَّپھر
- يُحْيِيْكُمْ ۭوہ تمہیں زندہ کرے گا
- هَلْکیا
- مِنْسے
- شُرَكَآئِكُمْتمہارے شریک (جمع)
- مَّنْجو
- يَّفْعَلُکرے
- مِنْ ذٰلِكُمْان (کاموں ) میں سے
- مِّنْ شَيْءٍ ۭکچھ بھی
- سُبْحٰنَهٗوہ پاک ہے
- وَتَعٰلٰىاور برتر
- عَمَّااس سے جو
- يُشْرِكُوْنَوہ شریک ٹھہراتے ہیں
Translation · Tafheem-ul-Quran
61اللہ ہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا ، پھر تمہیں رزق دیا،62 پھر وہ تمہیں موت دیتا ہے، پھر وہ تمہیں زندہ کرے گا۔ کیا تمہارے ٹھیرائے ہوئے شریکوں میں کوئی ایسا ہے جو ان میں سے کوئی کام بھی کرتا ہو؟63 پاک ہے وہ اور بہت بالا و بر تر ہے اس شرک سے جو یہ لوگ کرتے ہیں
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 61
یہاں سے پھر کفار و مشرکین کو سمجھانے کے لیے سلسلہ کلام توحید و آخرت کے مضمون کی طرف پھرجاتا ہے۔
سورة الروم 62
یعنی زمین میں تمہارے رزق کے لیے جملہ وسائل فراہم کیے اور ایسا انتظام کردیا کہ رزق کی گردش سے ہر ایک کو کچھ نہ کچھ حصہ پہنچ جائے۔
سورة الروم 63
یعنی اگر تمہارے بنائے ہوئے معبودوں میں سے کوئی بھی نہ پیدا کرنے والا ہے، نہ رزق دینے والا، نہ موت و زیست اس کے قبضہ قدرت میں ہے، اور نہ مرجانے کے بعد وہ کسی کو زندہ کردینے پر قادر ہے، تو آخری لوگ ہیں کس مرض کی دوا کہ تم نے انہیں معبود بنا لیا ؟