تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 30. Ar-Room · Ayah 42
قُلْ سِیْرُوْا فِی الْاَرْضِ فَانْظُرُوْا كَیْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِیْنَ مِنْ قَبْلُ١ؕ كَانَ اَكْثَرُهُمْ مُّشْرِكِیْنَ﴿42﴾
- قُلْآپ فرمادیں
- سِيْرُوْاتم چلو پھرو
- فِيمیں
- الْاَرْضِزمین
- فَانْظُرُوْاپھر تم دیکھو
- كَيْفَکیسا
- كَانَہوا
- عَاقِبَةُانجام
- الَّذِيْنَان کا جو
- مِنْ قَبْلُ ۭپہلے (تھے)
- كَانَتھے
- اَكْثَرُهُمْان کے اکثر
- مُّشْرِكِيْنَشرک کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
(اے نبیؐ)ان سے کہو کہ زمین میں چل پھر کر دیکھو پہلے گُزرے ہوئے لوگوں کا کیا انجام ہو چکا ہے، ان میں اکثر مشرک ہی تھے۔65
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الروم 65
یعنی روم و ایران کی تباہ کن جنگ آج کوئی نیا حادثہ نہیں ہے۔ پچھلی تاریخ بڑی بڑی قوموں کی تباہی و بربادی کے ریکارڈ سے بھری ہوئی ہے۔ اور ان سب قوموں کو جن خرابیوں نے برباد کیا ان سب کی جڑ یہی شرک تھا جس سے باز آنے کے لیے آج تم سے کہا جارہا ہے۔