تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 15
وَ اِنْ جَاهَدٰكَ عَلٰۤى اَنْ تُشْرِكَ بِیْ مَا لَیْسَ لَكَ بِهٖ عِلْمٌ١ۙ فَلَا تُطِعْهُمَا وَ صَاحِبْهُمَا فِی الدُّنْیَا مَعْرُوْفًا١٘ وَّ اتَّبِعْ سَبِیْلَ مَنْ اَنَابَ اِلَیَّ١ۚ ثُمَّ اِلَیَّ مَرْجِعُكُمْ فَاُنَبِّئُكُمْ بِمَا كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَ﴿15﴾
- وَاِنْاور اگر
- جَاهَدٰكَوہ تیرے ساتھ کوشش کریں
- عَلٰٓيپر (کی)
- اَنْ تُشْرِكَکہ تو شیرک ٹھہرائے
- بِيْمیرا
- مَا لَيْسَجس کا نہیں
- لَكَتجھے
- بِهٖاس کا
- عِلْمٌ ۙکوئی علم
- فَلَا تُطِعْهُمَاتو ان دونوں کا کہا نہ مان
- وَصَاحِبْهُمَااور ان کے ساتھ بسر کر
- فِي الدُّنْيَادنیا میں
- مَعْرُوْفًا ۡاچھے طریقے سے
- وَّاتَّبِعْاور تو پیروی کر
- سَبِيْلَراستہ
- مَنْجو
- اَنَابَرجوع کرے
- اِلَيَّ ۚمیری طرف
- ثُمَّپھر
- اِلَيَّمیری طرف
- مَرْجِعُكُمْتمہیں لوٹ کر آنا ہے
- فَاُنَبِّئُكُمْسو میں تمہیں آگاہ کروں گا
- بِمَاجو کچھ
- كُنْتُمْ تَعْمَلُوْنَتم کرتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
لیکن اگر وہ تجھ پر دباوٴ ڈالیں کہ میرے ساتھ تو کسی ایسے کو شریک کرے جسے تو نہیں جانتا 24 تو ان کی بات ہر گز نہ مان۔ دُنیا میں ان کے ساتھ نیک برتاوٴ کر تا رہ مگرپیروی اُس شخص کے راستے کی کر جس نے میری طرف رجوع کیا ہے۔ پھر تم سب کو پلٹنا میری ہی طرف ہے 25 ، اُس وقت میں تمہیں بتادوں گا کہ تم کیسے عمل کرتے رہے ہو۔ 26
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 24
یعنی جو تیرے علم میں میرا شریک نہیں ہے۔
سورة لُقْمٰن 25
یعنی اولاد اور والدین، سب کو۔
سورة لُقْمٰن 26
تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن، سورة عنکبوت، حواشی نمبر 11۔ 12۔