Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 31. Luqman · Ayah 26

  1. لِلّٰهِ مَا فِی السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِ١ؕ اِنَّ اللّٰهَ هُوَ الْغَنِیُّ الْحَمِیْدُ﴿26﴾

    1. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    2. مَاجو کچھ
    3. فِي السَّمٰوٰتِآسمانوں میں
    4. وَالْاَرْضِ ۭاور زمین
    5. اِنَّ اللّٰهَبیشک اللہ
    6. هُوَوہ
    7. الْغَنِيُّبےنیاز
    8. الْحَمِيْدُتعریفوں کے ساتھ
Translation · Tafheem-ul-Quran
آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے اللہ ہی کا ہے 46 ، بے شک اللہ بے نیاز اور آپ سے آپ محمود ہے۔ 47
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة لُقْمٰن 46 یعنی حقیقت صرف اتنی ہی نہیں ہے کہ زمین اور آسمانوں کا خالق اللہ تعالیٰ ہے بلکہ درحقیقت وہی ان سب چیزوں کا مالک بھی ہے جو زمین و آسمانوں میں پائی جاتی ہیں۔ اللہ نے اپنی یہ کائنات بنا کر یوں ہی نہیں چھوڑ دی ہے کہ جو چاہے اس کا، یا اسکے کسی حصے کا مالک بن بیٹھے۔ اپنی خلق کا وہ آپ ہی مالک ہے اور ہر چیز جو اس کائنات میں موجود ہے وہ اس کی ملک ہے۔ یہاں اس کے سوا کسی کی بھی یہ حیثیت نہیں ہے کہ اسے خداوندانہ اختیارات حاصل ہوں۔ سورة لُقْمٰن 47 اس کی تشریح 19 میں گزر چکی ہے۔