Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 39. Az-Zumar · Ayah 74

  1. وَ قَالُوا الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِیْ صَدَقَنَا وَعْدَهٗ وَ اَوْرَثَنَا الْاَرْضَ نَتَبَوَّاُ مِنَ الْجَنَّةِ حَیْثُ نَشَآءُ١ۚ فَنِعْمَ اَجْرُ الْعٰمِلِیْنَ﴿74﴾

    1. وَقَالُوااور وہ کہیں گے
    2. الْحَمْدُتمام تعریفیں
    3. لِلّٰهِاللہ کے لیے
    4. الَّذِيْوہ جس نے
    5. صَدَقَنَاہم سے سچا کیا
    6. وَعْدَهٗاپنا وعدہ
    7. وَاَوْرَثَنَااور ہمیں وارث بنایا
    8. الْاَرْضَزمین
    9. نَتَبَوَّاُہم مقام کرلیں
    10. مِنَسے۔ میں
    11. الْجَنَّةِجنت
    12. حَيْثُجہاں
    13. نَشَآءُ ۚہم چاہیں
    14. فَنِعْمَسو کیا ہی اچھا
    15. اَجْرُاجر
    16. الْعٰمِلِيْنَعمل کرنے والے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اور وہی کہیں گے”شکر ہے اُس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچا کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، 82 اب ہم جنّت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں۔“ 83 پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے۔ 84
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الزُّمَر 82 تشریح کے لیے ملاحظہ ہو تفہیم القرآن جلد سوم، صفحات 125، 134۔ 135، 189 تا 192۔ سورة الزُّمَر 83 یعنی ہم میں سے ہر ایک کو جو جنت بخشی گئی ہے وہ اب ہماری ملک ہے اور ہمیں اس میں پورے اختیارات حاصل ہیں۔ سورة الزُّمَر 84 ہو سکتا ہے کہ یہ اہل جنت کا قول ہو، اور یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اہل جنت کی بات پر یہ جملہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے بطور اضافہ ارشاد فرمایا گیا ہو۔