Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 41. Fussilat · Ayah 24

  1. فَاِنْ یَّصْبِرُوْا فَالنَّارُ مَثْوًى لَّهُمْ١ۚ وَ اِنْ یَّسْتَعْتِبُوْا فَمَا هُمْ مِّنَ الْمُعْتَبِیْنَ﴿24﴾

    1. فَاِنْ يَّصْبِرُوْاپھر اگر وہ صبر کریں
    2. فَالنَّارُتو جہنم
    3. مَثْوًى لَّهُمْ ۭٹھکانہ ان کے لئے
    4. وَاِنْاور اگر
    5. يَّسْتَعْتِبُوْاوہ معافی چاہیں
    6. فَمَا هُمْتو نہ وہ
    7. مِّنَ الْمُعْتَبِيْنَمعافی قبول کئے جانے والوں میں سے
Translation · Tafheem-ul-Quran
اس حالت میں وہ صبر کریں (یا نہ کریں)آگ ہی ان کا ٹھکانا ہوگی، اور اگر رجوع کا موقع چاہیں گے کوئی موقع انہیں نہ دیا جائے گا۔ 28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة حٰمٓ السَّجْدَة 28 اس کا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دنیا کی طرف پلٹنا چاہیں گے تو پلٹ نہ سکیں گے، یہ بھی ہوسکتا ہے کہ دوزخ سے نکلنا چاہیں گے تو نہ نکل سکیں گے، اور یہ بھی کہ توبہ اور معذرت کرنا چاہیں گے تو اسے قبول نہ کیا جائے گا۔