Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 46. Al-Ahqaf · Ayah 12

  1. وَ مِنْ قَبْلِهٖ كِتٰبُ مُوْسٰۤى اِمَامًا وَّ رَحْمَةً١ؕ وَ هٰذَا كِتٰبٌ مُّصَدِّقٌ لِّسَانًا عَرَبِیًّا لِّیُنْذِرَ الَّذِیْنَ ظَلَمُوْا١ۖۗ وَ بُشْرٰى لِلْمُحْسِنِیْنَۚ﴿12﴾

    1. وَمِنْ قَبْلِهٖاور اس سے پہلے
    2. كِتٰبُ مُوْسٰٓىموسیٰ کی کتاب
    3. اِمَامًارہنما
    4. وَّرَحْمَةً ۭاور رحمت
    5. وَھٰذَا كِتٰبٌاور یہ کتاب
    6. مُّصَدِّقٌتصدیق کرنیوالی
    7. لِّسَانًا عَرَبِيًّازبان عربی
    8. لِّيُنْذِرَتاکہ وہ ڈرائے
    9. الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ڰان لوگوں کو جنہوں نے ظلم کیا
    10. وَبُشْرٰىاور خوشخبری
    11. لِلْمُحْسِنِيْنَنیکو کاروں کے لئے
Translation · Tafheem-ul-Quran
حالانکہ اِس سے پہلے موسیٰ ؑ کی کتاب رہنما اور رحمت بن کر آچکی ہے، اور یہ کتاب اُس کی تصدیق کرنے والی زباِنِ عربی میں آئی ہے تاکہ ظالموں کو متنبّہ کر دے17 اور نیک روش اختیار کرنے والوں کو بشارت دے دے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة الْاَحْقَاف 17 یعنی ان لوگوں کو انجام بد سے خبردار کر دے جو اللہ سے کفر اور غیر اللہ کی بندگی کر کے اپنے اوپر اور حق و صداقت پر ظلم کر رہے ہیں، اور اپنی اس گمراہی کی وجہ سے اخلاق اور اعمال کی ان برائیوں میں مبتلا ہیں جن سے انسانی معاشرہ طرح طرح کے مظالم اور بےانصافیوں سے بھر گیا ہے۔