Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 47. Muhammad · Ayah 17

  1. وَ الَّذِیْنَ اهْتَدَوْا زَادَهُمْ هُدًى وَّ اٰتٰىهُمْ تَقْوٰىهُمْ﴿17﴾

    1. وَالَّذِيْنَاور وہ لوگ جنہوں نے
    2. اهْتَدَوْاہدایت پائی
    3. زَادَهُمْاور زیادہ دی انہیں
    4. هُدًىہدایت
    5. وَّاٰتٰىهُمْاور انہیں عطا کی
    6. تَقْوٰىهُمْان کی پرہیزگاری
Translation · Tafheem-ul-Quran
رہے وہ لوگ جنہوں نے ہدایت پائی ہے، اللہ ان کو اور زیادہ ہدایت دیتا ہے27 اور انہیں ان کے حصے  کا تقوٰی  عطا فرماتا ہے۔28
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مُحَمَّد 27 یعنی وہی باتیں، جن کو سن کر کفار و منافقین پوچھتے ہیں کہ ابھی ابھی آپ کیا فرما رہے تھے، ہدایت یافتہ لوگوں کے لیے مزید ہدایت کی موجب ہوتی ہیں، اور جس مجلس سے وہ بد نصیب اپنا وقت ضائع کر کے اٹھتے ہیں، اسی مجلس سے یہ خوش نصیب لوگ علم و عرفان کا ایک نیا خزانہ حاصل کر کے پلٹتے ہیں۔ سورة مُحَمَّد 28 یعنی جس تقوی کی اہلیت وہ اپنے اندر پیدا کرلیتے ہیں، اللہ تعالیٰ اس کی توفیق انہیں عطا فرما دیتا ہے۔