تفہیم القرآن
Tafheem-ul-Quran · 47. Muhammad · Ayah 9
ذٰلِكَ بِاَنَّهُمْ كَرِهُوْا مَاۤ اَنْزَلَ اللّٰهُ فَاَحْبَطَ اَعْمَالَهُمْ﴿9﴾
- ذٰلِكَیہ
- بِاَنَّهُمْاس لئے کہ انہوں نے
- كَرِهُوْاناپسند کیا
- مَآ اَنْزَلَجو نازل کیا
- اللّٰهُاللہ نے
- فَاَحْبَطَتو اکارت کردئیے
- اَعْمَالَهُمْان کے عمل
Translation · Tafheem-ul-Quran
کیونکہ انہوں نے اس چیز کو نا پسند کیا جسے اللہ نے نازل کیا ہے،14 لہٰذا اللہ نے ان کے اعمال ضائع کر دیے
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة مُحَمَّد 14
یعنی انہوں نے اپنی پرانی جاہلیت کے اوہام و تخیلات اور رسم و رواج اور اخلاقی بگاڑ کو ترجیح دی اور اس تعلیم کو پسند نہ کیا جو اللہ نے ان کو سیدھا راستہ بتانے کے لیے نازل کی تھی۔