Surah Introduction

تفہیم القرآن

Tafheem-ul-Quran · 9. At-Tawba · Ayah 95

  1. سَیَحْلِفُوْنَ بِاللّٰهِ لَكُمْ اِذَا انْقَلَبْتُمْ اِلَیْهِمْ لِتُعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ فَاَعْرِضُوْا عَنْهُمْ١ؕ اِنَّهُمْ رِجْسٌ١٘ وَّ مَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُ١ۚ جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَكْسِبُوْنَ﴿95﴾

    1. سَيَحْلِفُوْنَاب قسمیں کھائیں گے
    2. بِاللّٰهِاللہ کی
    3. لَكُمْتمہارے آگے
    4. اِذَاجب
    5. انْقَلَبْتُمْواپس جاؤ گے تم
    6. اِلَيْهِمْان کی طرف
    7. لِتُعْرِضُوْاتاکہ تم در گزر کرو
    8. عَنْھُمْان سے
    9. فَاَعْرِضُوْاسو تم منہ موڑ لو
    10. عَنْھُمْان سے
    11. اِنَّھُمْبیشک وہ
    12. رِجْسٌپلید
    13. وَّمَاْوٰىھُمْاور ان کا ٹھکانہ
    14. جَهَنَّمُجہنم
    15. جَزَآءًبدلہ
    16. بِمَااس کا جو
    17. كَانُوْا يَكْسِبُوْنَوہ کماتے تھے
Translation · Tafheem-ul-Quran
تمہاری واپسی پر یہ تمہارے سامنے قسمیں کھائیں گے تاکہ تم ان سے صَرفِ نظر کرو۔ تو بےشک تم اِن سے صَرفِ نظر ہی کر لو،94 کیونکہ یہ گندگی ہیں اور ان کا اصلی مقام جہنّم ہے جو ان کی کمائی کے بدلے میں انہیں نصیب ہوگی
Tafseer · Tafheem-ul-Quran
سورة التَّوْبَة 94 پہلے فقرے میں صرف نظر سے مراد درگزر ہے اور دوسرے فقرے میں قطع تعلق۔ یعنی وہ تو چاہتے ہیں کہ تم ان سے تعرض نہ کرو، مگر بہتر یہ ہے کہ تم ان سے کوئی واسطہ ہی نہ رکھو اور سمجھ لو کہ تم ان سے کٹ گئے اور وہ تم سے۔