56. Al-Waaqiaالواقعة

The Inevitable · Meccan · 96 ayahs · 3 rukus · مفتی محمد تقی عثمانی

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. اِذَا وَقَعَتِ الْوَاقِعَةُۙ﴿1﴾

    جب وہ ہونے والا واقعہ پیش آجائے گا۔
  2. لَیْسَ لِوَقْعَتِهَا كَاذِبَةٌۘ﴿2﴾

    تو اس کے پیش آنے کو کوئی جھٹلانے والا نہیں ہوگا۔
  3. خَافِضَةٌ رَّافِعَةٌۙ﴿3﴾

    وہ ایک تہہ وبالا کرنے والی چیز ہوگی۔
  4. اِذَا رُجَّتِ الْاَرْضُ رَجًّاۙ﴿4﴾

    جب زمین ایک بھونچال سے جھنجوڑ دی جائے گی۔
  5. وَّ بُسَّتِ الْجِبَالُ بَسًّاۙ﴿5﴾

    اور پہاڑوں کو پیس کر چورا کردیا جائے گا۔
  6. فَكَانَتْ هَبَآءً مُّنْۢبَثًّاۙ﴿6﴾

    یہاں تک کہ وہ بکھرا ہوا غبار بن کر رہ جائیں گے۔
  7. وَّ كُنْتُمْ اَزْوَاجًا ثَلٰثَةًؕ﴿7﴾

    اور (لوگو) تم تین قسموں میں بٹ جاؤ گے۔
  8. فَاَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَیْمَنَةِؕ﴿8﴾

    چنانچہ جو دائیں ہاتھ والے ہیں، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔
  9. وَ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْمَشْئَمَةِؕ﴿9﴾

    اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں، کیا بتائیں وہ بائیں ہاتھ والے کیا ہیں ؟
  10. وَ السّٰبِقُوْنَ السّٰبِقُوْنَۚۙ﴿10﴾

    اور جو سبقت لے جانے والے ہیں، وہ تو ہیں ہی سبقت لے جانے والے
  11. اُولٰٓئِكَ الْمُقَرَّبُوْنَۚ﴿11﴾

    وہی ہیں جو اللہ کے خاص مقرب بندے ہیں۔
  12. فِیْ جَنّٰتِ النَّعِیْمِ﴿12﴾

    وہ نعمتوں کے باغات میں ہوں گے۔
  13. ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿13﴾

    شروع کے لوگوں میں سے بہت سے۔
  14. وَ قَلِیْلٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿14﴾

    اور بعد کے لوگوں میں سے تھوڑے۔
  15. عَلٰى سُرُرٍ مَّوْضُوْنَةٍۙ﴿15﴾

    سونے کے تاروں سے بنی ہوئی اونچی نشستوں پر۔
  16. مُّتَّكِئِیْنَ عَلَیْهَا مُتَقٰبِلِیْنَ﴿16﴾

    ایک دوسرے کے سامنے ان پر تکیہ لگائے ہوئے۔
  17. یَطُوْفُ عَلَیْهِمْ وِلْدَانٌ مُّخَلَّدُوْنَۙ﴿17﴾

    سدا رہنے والے لڑکے ان کے سامنے گردش میں ہوں گے۔
  18. بِاَكْوَابٍ وَّ اَبَارِیْقَ١ۙ۬ وَ كَاْسٍ مِّنْ مَّعِیْنٍۙ﴿18﴾

    ایسی شراب کے پیالے، جگ اور جام لے کر۔
  19. لَّا یُصَدَّعُوْنَ عَنْهَا وَ لَا یُنْزِفُوْنَۙ﴿19﴾

    جس سے نہ ان کے سر میں درد ہوگا، اور نہ ان کے ہوش اڑیں گے۔
  20. وَ فَاكِهَةٍ مِّمَّا یَتَخَیَّرُوْنَۙ﴿20﴾

    اور وہ پھل لے کر جو وہ پسند کریں۔
  21. وَ لَحْمِ طَیْرٍ مِّمَّا یَشْتَهُوْنَؕ﴿21﴾

    اور پرندوں کا وہ گوشت لے کر جس کو ان کا دل چاہے۔
  22. وَ حُوْرٌ عِیْنٌۙ﴿22﴾

    اور وہ بڑی بڑی آنکھوں والی حوریں۔
  23. كَاَمْثَالِ اللُّؤْلُؤِ الْمَكْنُوْنِۚ﴿23﴾

    ایسی جیسے چھپا کر رکھے ہوئے موتی۔
  24. جَزَآءًۢ بِمَا كَانُوْا یَعْمَلُوْنَ﴿24﴾

    یہ سب بدلہ ہوگا ان کاموں کا جو وہ کیا کرتے تھے۔
  25. لَا یَسْمَعُوْنَ فِیْهَا لَغْوًا وَّ لَا تَاْثِیْمًاۙ﴿25﴾

    وہ اس جنت میں نہ کوئی بےہودہ بات سنیں گے۔ اور نہ کوئی گناہ کی بات۔
  26. اِلَّا قِیْلًا سَلٰمًا سَلٰمًا﴿26﴾

    ہاں جو بات ہوگی، سلامتی ہی سلامتی کی ہوگی۔
  27. وَ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الْیَمِیْنِؕ﴿27﴾

    اور وہ جو دائیں ہاتھ والے ہوں گے، کیا کہنا ان دائیں ہاتھ والوں کا۔
  28. فِیْ سِدْرٍ مَّخْضُوْدٍۙ﴿28﴾

    (وہ عیش کریں گے) کانٹوں سے پاک بیریوں میں۔
  29. وَّ طَلْحٍ مَّنْضُوْدٍۙ﴿29﴾

    اور اوپر تلے لدے ہوئے کیلے کے درختوں میں۔
  30. وَّ ظِلٍّ مَّمْدُوْدٍۙ﴿30﴾

    اور دور تک پھیلے ہوئے سائے میں۔
  31. وَّ مَآءٍ مَّسْكُوْبٍۙ﴿31﴾

    اور بہتے ہوئے پانی میں۔
  32. وَّ فَاكِهَةٍ كَثِیْرَةٍۙ﴿32﴾

    اور ڈھیر سارے پھلوں میں۔
  33. لَّا مَقْطُوْعَةٍ وَّ لَا مَمْنُوْعَةٍۙ﴿33﴾

    جو نہ کبھی ختم ہوں گے اور نہ ان پر کوئی روک ٹوک ہوگی۔
  34. وَّ فُرُشٍ مَّرْفُوْعَةٍؕ﴿34﴾

    اور اونچے رکھے ہوئے فرشوں میں۔
  35. اِنَّاۤ اَنْشَاْنٰهُنَّ اِنْشَآءًۙ﴿35﴾

    یقین جانو، ہم نے ان عورتوں کو نئی اٹھان دی ہے۔
  36. فَجَعَلْنٰهُنَّ اَبْكَارًاۙ﴿36﴾

    چنانچہ انہیں کنواریاں بنایا ہے۔
  37. عُرُبًا اَتْرَابًاۙ﴿37﴾

    (شوہروں کے لیے) محبت سے بھری ہوئی، عمر میں برابر
  38. لِّاَصْحٰبِ الْیَمِیْنِ٢ؕ۠ع﴿38﴾

    سب کچھ دائیں ہاتھ والوں کے لیے۔
  39. ثُلَّةٌ مِّنَ الْاَوَّلِیْنَۙ﴿39﴾

    (جن میں سے) بہت سے شروع کے لوگوں میں سے ہوں گے۔
  40. وَ ثُلَّةٌ مِّنَ الْاٰخِرِیْنَؕ﴿40﴾

    اور بہت سے بعد والوں میں سے۔
  41. وَ اَصْحٰبُ الشِّمَالِ١ۙ۬ مَاۤ اَصْحٰبُ الشِّمَالِؕ﴿41﴾

    اور جو بائیں ہاتھ والے ہیں، کیا بتائیں بائیں ہاتھ والے کیا ہیں ؟
  42. فِیْ سَمُوْمٍ وَّ حَمِیْمٍۙ﴿42﴾

    وہ ہوں گے تپتی ہوئی لو میں، اور کھولتے ہوئے پانی میں۔
  43. وَّ ظِلٍّ مِّنْ یَّحْمُوْمٍۙ﴿43﴾

    اور سیاہ دھویں کے سائے میں
  44. لَّا بَارِدٍ وَّ لَا كَرِیْمٍ﴿44﴾

    جو نہ ٹھنڈا ہوگا، نہ کوئی فائدہ پہنچانے والا۔
  45. اِنَّهُمْ كَانُوْا قَبْلَ ذٰلِكَ مُتْرَفِیْنَۚۖ﴿45﴾

    یہ لوگ اس سے پہلے بڑے عیش میں تھے۔
  46. وَ كَانُوْا یُصِرُّوْنَ عَلَى الْحِنْثِ الْعَظِیْمِۚ﴿46﴾

    اور بڑے بھاری گناہ پر اڑے رہتے تھے۔
  47. وَ كَانُوْا یَقُوْلُوْنَ١ۙ۬ اَئِذَا مِتْنَا وَ كُنَّا تُرَابًا وَّ عِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَۙ﴿47﴾

    اور کہا کرتے تھے کہ : کیا جب ہم مرجائیں گے اور مٹی اور ہڈیاں بن کر رہ جائیں گے، تو کیا ہمیں دوبارہ زندہ کیا جائے گا ؟
  48. اَوَ اٰبَآؤُنَا الْاَوَّلُوْنَ﴿48﴾

    اور کیا ہمارے پہلے گزرے ہوئے باپ دادوں کو بھی ؟
  49. قُلْ اِنَّ الْاَوَّلِیْنَ وَ الْاٰخِرِیْنَۙ﴿49﴾

    کہہ دو کہ : یقینا سب اگلے اور پچھلے۔
  50. لَمَجْمُوْعُوْنَ١ۙ۬ اِلٰى مِیْقَاتِ یَوْمٍ مَّعْلُوْمٍ﴿50﴾

    ایک متعین دن کے طے شدہ وقت پر ضرور اکٹھے کیے جائیں گے۔
  51. ثُمَّ اِنَّكُمْ اَیُّهَا الضَّآلُّوْنَ الْمُكَذِّبُوْنَۙ﴿51﴾

    پھر اے جھٹلانے والے گمراہو، تم لوگوں کو
  52. لَاٰكِلُوْنَ مِنْ شَجَرٍ مِّنْ زَقُّوْمٍۙ﴿52﴾

    ایک ایسے درخت میں سے کھانا پڑے گا جس کا نام زقوم ہے۔
  53. فَمَالِئُوْنَ مِنْهَا الْبُطُوْنَۚ﴿53﴾

    پھر اسی سے پیٹ بھرنے ہوں گے۔
  54. فَشٰرِبُوْنَ عَلَیْهِ مِنَ الْحَمِیْمِۚ﴿54﴾

    پھر اس کے اوپر سے کھولتا ہوا پانی پینا پڑے گا۔
  55. فَشٰرِبُوْنَ شُرْبَ الْهِیْمِؕ﴿55﴾

    اور پینا بھی اس طرح جیسے پیاس کی بیماری والے اونٹ پیتے ہیں۔
  56. هٰذَا نُزُلُهُمْ یَوْمَ الدِّیْنِؕ﴿56﴾

    یہ ہوگی جزاء و سزا کے دن ان لوگوں کی مہمانی۔
  57. نَحْنُ خَلَقْنٰكُمْ فَلَوْ لَا تُصَدِّقُوْنَ﴿57﴾

    ہم نے تمہیں پیدا کیا ہے، پھر تم تصدیق کیوں نہیں کرتے ؟
  58. اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تُمْنُوْنَؕ﴿58﴾

    ذرا یہ بتلاؤ کہ جو نطفہ تم ٹپکاتے ہو۔
  59. ءَاَنْتُمْ تَخْلُقُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الْخٰلِقُوْنَ﴿59﴾

    کیا اسے تم پیدا کرتے ہو یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
  60. نَحْنُ قَدَّرْنَا بَیْنَكُمُ الْمَوْتَ وَ مَا نَحْنُ بِمَسْبُوْقِیْنَۙ﴿60﴾

    ہم نے ہی تمہارے درمیان موت کے فیصلے کر رکھے ہیں اور کوئی نہیں ہے جو ہمیں اس بات سے عاجز کرسکے۔
  61. عَلٰۤى اَنْ نُّبَدِّلَ اَمْثَالَكُمْ وَ نُنْشِئَكُمْ فِیْ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ﴿61﴾

    کہ ہم تمہاری جگہ تم جیسے اور لوگ لے آئیں، اور تمہیں پھر سے کسی ایسی حالت میں پیدا کردیں جسے تم نہیں جانتے۔
  62. وَ لَقَدْ عَلِمْتُمُ النَّشْاَةَ الْاُوْلٰى فَلَوْ لَا تَذَكَّرُوْنَ﴿62﴾

    اور تمہیں اپنی پہلی پیدائش کا پورا پتہ ہے، پھر کیوں سبق نہیں لیتے ؟
  63. اَفَرَءَیْتُمْ مَّا تَحْرُثُوْنَؕ﴿63﴾

    اچھا یہ بتاؤ کہ جو کچھ تم زمین میں بوتے ہو،
  64. ءَاَنْتُمْ تَزْرَعُوْنَهٗۤ اَمْ نَحْنُ الزّٰرِعُوْنَ﴿64﴾

    کیا اسے تم اگاتے ہو یا اگانے والے ہم ہیں ؟
  65. لَوْ نَشَآءُ لَجَعَلْنٰهُ حُطَامًا فَظَلْتُمْ تَفَكَّهُوْنَ﴿65﴾

    اگر ہم چاہیں تو اسے چورا چورا کر ڈالیں، جس پر تم بھونچکے رہ جاؤ۔
  66. اِنَّا لَمُغْرَمُوْنَۙ﴿66﴾

    کہ ہم پر تو تاوان پڑگیا۔
  67. بَلْ نَحْنُ مَحْرُوْمُوْنَ﴿67﴾

    بلکہ ہم ہیں ہی بدنصیب۔
  68. اَفَرَءَیْتُمُ الْمَآءَ الَّذِیْ تَشْرَبُوْنَؕ﴿68﴾

    اچھا یہ بتاؤ کہ یہ پانی جو تم پیتے ہو۔
  69. ءَاَنْتُمْ اَنْزَلْتُمُوْهُ مِنَ الْمُزْنِ اَمْ نَحْنُ الْمُنْزِلُوْنَ﴿69﴾

    کیا اسے بادلوں سے تم نے اتارا ہے، یا اتارنے والے ہم ہیں ؟
  70. لَوْ نَشَآءُ جَعَلْنٰهُ اُجَاجًا فَلَوْ لَا تَشْكُرُوْنَ﴿70﴾

    اگر ہم چاہیں تو اسے کڑوا بنا کر رکھ دیں، پھر تم کیوں شکر ادا نہیں کرتے ؟
  71. اَفَرَءَیْتُمُ النَّارَ الَّتِیْ تُوْرُوْنَؕ﴿71﴾

    اچھا یہ بتاؤ کہ یہ آگ جو تم سلگاتے ہو۔
  72. ءَاَنْتُمْ اَنْشَاْتُمْ شَجَرَتَهَاۤ اَمْ نَحْنُ الْمُنْشِئُوْنَ﴿72﴾

    کیا اس کا درخت تم نے پیدا کیا ہے، یا پیدا کرنے والے ہم ہیں ؟
  73. نَحْنُ جَعَلْنٰهَا تَذْكِرَةً وَّ مَتَاعًا لِّلْمُقْوِیْنَۚ﴿73﴾

    ہم نے ہی اس کو نصیحت کا سامان اور صحرائی مسافروں کے لیے فائدے کی چیز بنایا ہے۔
  74. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿74﴾

    لہذا (اے پیغمبر) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اس کی تسبیح کرو۔
  75. فَلَاۤ اُقْسِمُ بِمَوٰقِعِ النُّجُوْمِۙ﴿75﴾

    اب میں ان جگہوں کی قسم کھا کر کہتا ہوں جہاں ستارے گرتے ہیں۔
  76. وَ اِنَّهٗ لَقَسَمٌ لَّوْ تَعْلَمُوْنَ عَظِیْمٌۙ﴿76﴾

    اور اگر تم سمجھو تو یہ بڑی زبردست قسم ہے۔
  77. اِنَّهٗ لَقُرْاٰنٌ كَرِیْمٌۙ﴿77﴾

    کہ یہ بڑا باوقار قرآن ہے ؟
  78. فِیْ كِتٰبٍ مَّكْنُوْنٍۙ﴿78﴾

    جو ایک محفوظ کتاب میں (پہلے سے) درج ہے۔
  79. لَّا یَمَسُّهٗۤ اِلَّا الْمُطَهَّرُوْنَؕ﴿79﴾

    اس کو وہی لوگ چھوتے ہیں جو خوب پاک ہیں۔
  80. تَنْزِیْلٌ مِّنْ رَّبِّ الْعٰلَمِیْنَ﴿80﴾

    یہ تمام جہانوں کے پروردگار کی طرف سے تھوڑا تھوڑا کر کے اتارا جارہا ہے۔
  81. اَفَبِهٰذَا الْحَدِیْثِ اَنْتُمْ مُّدْهِنُوْنَۙ﴿81﴾

    کیا پھر بھی تم اس کلام سے بےپروائی برتتے ہو ؟
  82. وَ تَجْعَلُوْنَ رِزْقَكُمْ اَنَّكُمْ تُكَذِّبُوْنَ﴿82﴾

    اور تم نے اسی کو اپنا روزگار بنا لیا ہے کہ (اس کو) جھٹلاتے رہو ؟
  83. فَلَوْ لَاۤ اِذَا بَلَغَتِ الْحُلْقُوْمَۙ﴿83﴾

    پھر ایسا کیوں نہیں ہوتا ہے کہ جب (کسی کی) جان گلے تک پہنچ جاتی ہے۔
  84. وَ اَنْتُمْ حِیْنَئِذٍ تَنْظُرُوْنَۙ﴿84﴾

    اور اس وقت تم (حسرت سے اس کو) دیکھ رہے ہوتے ہو۔
  85. وَ نَحْنُ اَقْرَبُ اِلَیْهِ مِنْكُمْ وَ لٰكِنْ لَّا تُبْصِرُوْنَ﴿85﴾

    اور تم سے زیادہ ہم اس کے قریب ہوتے ہیں، مگر تمہیں نظر نہیں آتا۔
  86. فَلَوْ لَاۤ اِنْ كُنْتُمْ غَیْرَ مَدِیْنِیْنَۙ﴿86﴾

    اگر تمہارا حساب کتاب ہونے والا نہیں ہے تو ایسا کیوں نہیں ہوتا۔
  87. تَرْجِعُوْنَهَاۤ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ﴿87﴾

    کہ تم اس جان کو واپس لے آؤ، اگر تم سچے ہو ؟
  88. فَاَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُقَرَّبِیْنَۙ﴿88﴾

    پھر اگر وہ (مرنے والا) اللہ کے مقرب بندوں میں سے ہو۔
  89. فَرَوْحٌ وَّ رَیْحَانٌ١ۙ۬ وَّ جَنَّتُ نَعِیْمٍ﴿89﴾

    تو (اس کے لیے) آرام ہی آرام ہے، خوشبو ہی خوشبو ہے، اور نعمتوں سے بھرا باغ ہے۔
  90. وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِۙ﴿90﴾

    اور اگر وہ دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔
  91. فَسَلٰمٌ لَّكَ مِنْ اَصْحٰبِ الْیَمِیْنِؕ﴿91﴾

    تو (اس سے کہا جائے گا کہ) تمہارے لیے سلامتی ہی سلامتی ہے کہ تم دائیں ہاتھ والوں میں سے ہو۔
  92. وَ اَمَّاۤ اِنْ كَانَ مِنَ الْمُكَذِّبِیْنَ الضَّآلِّیْنَۙ﴿92﴾

    اور اگر وہ ان گمراہوں میں سے ہو جو حق کو جھٹلانے والے تھے۔
  93. فَنُزُلٌ مِّنْ حَمِیْمٍۙ﴿93﴾

    تو (اس کے لیے) کھولتے ہوئے پانی کی مہمانی ہے۔
  94. وَّ تَصْلِیَةُ جَحِیْمٍ﴿94﴾

    اور دوزخ کا داخلہ ہے۔
  95. اِنَّ هٰذَا لَهُوَ حَقُّ الْیَقِیْنِۚ﴿95﴾

    اس میں کوئی شک نہیں کہ بالکل صحیح معنی میں یہی یقینی بات ہے۔
  96. فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِیْمِ۠ع﴿96﴾

    لہذا (اے پیغمبر) تم اپنے عظیم پروردگار کا نام لے کر اس کی تسبیح کرو۔