91. Ash-Shamsالشمس

The Sun · Meccan · 15 ayahs · 1 ruku

Farhat Hashmi

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ

  1. وَ الشَّمْسِ وَ ضُحٰىهَا۪ۙ﴿1﴾

    1. وَالشَّمْسِقسم ہے سورج کی
    2. وَضُحٰىهَااور قسم ہے اس کی دھوپ کی
    سورج اور اُس کی دھوپ کی قسم
  2. وَ الْقَمَرِ اِذَا تَلٰىهَا۪ۙ﴿2﴾

    1. وَالْقَمَرِاور قسم ہے چاند کی
    2. اِذَا تَلٰىهَاجبکہ وہ اس کے پیچھے آئے
    اور چاند کی قسم جبکہ وہ اُس کے پیچھے آتا ہے
  3. وَ النَّهَارِ اِذَا جَلّٰىهَا۪ۙ﴿3﴾

    1. وَالنَّهَارِاور قسم ہے دن کی
    2. اِذَا جَلّٰىهَاجبکہ وہ اس کو ظاہر کرے
    اور دن کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) نمایاں کر دیتا ہے
  4. وَ الَّیْلِ اِذَا یَغْشٰىهَا۪ۙ﴿4﴾

    1. وَاللَّيْلِاور قسم ہے رات کی
    2. اِذَا يَغْشٰىهَاجب وہ چھا جائے اس پر
    اور رات کی قسم جبکہ وہ (سورج کو) ڈھانک لیتی ہے
  5. وَ السَّمَآءِ وَ مَا بَنٰىهَا۪ۙ﴿5﴾

    1. وَالسَّمَآءِاور قسم ہے آسمان کی
    2. وَمَااور اس کی
    3. بَنٰىهَاجس نے بنایا اس کو
    اور آسمان کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے قائم کیا
  6. وَ الْاَرْضِ وَ مَا طَحٰىهَا۪ۙ﴿6﴾

    1. وَالْاَرْضِاور قسم ہے زمین کی
    2. وَمَا طَحٰىهَااور اس کی جس نے بچھایا اس کو
    اور زمین کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے بچھایا
  7. وَ نَفْسٍ وَّ مَا سَوّٰىهَا۪ۙ﴿7﴾

    1. وَنَفْسٍاور قسم ہے نفس انسانی کی
    2. وَّمَا سَوّٰىهَااور اس کی جس نے درست کیا اس کو/ ہموار کیا اس کو
    اور نفس انسانی کی اور اُس ذات کی قسم جس نے اُسے ہموار کیا
  8. فَاَلْهَمَهَا فُجُوْرَهَا وَ تَقْوٰىهَا۪ۙ﴿8﴾

    1. فَاَلْهَمَهَاپس اس نے الہام کیا اس کو
    2. فُجُوْرَهَااور اس کی بدی کو
    3. وَتَقْوٰىهَااور اس کے تقویٰ کو
    پھر اُس کی بدی اور اُس کی پرہیز گاری اس پر الہام کر دی
  9. قَدْ اَفْلَحَ مَنْ زَكّٰىهَا۪ۙ﴿9﴾

    1. قَدْ اَفْلَحَیقیناً فلاح پا گیا
    2. مَنْ زَكّٰىهَاجس نے پاک کیا اس کو
    یقیناً فلاح پا گیا وہ جس نے نفس کا تزکیہ کیا
  10. وَ قَدْ خَابَ مَنْ دَسّٰىهَاؕ﴿10﴾

    1. وَقَدْ خَابَاور یقیناً ناکام ہوا
    2. مَنْ دَسّٰىهَاجس نے دبا دیا اس کو
    اور نامراد ہوا وہ جس نے اُس کو دبا دیا
  11. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُ بِطَغْوٰىهَا۪ۤۙ﴿11﴾

    1. كَذَّبَتْ ثَمُوْدُجھٹلایا ثمود نے
    2. بِطَغْوٰىهَآاپنی سرکشی کے ساتھ
    ثمود نے اپنی سرکشی کی بنا پر جھٹلایا
  12. اِذِ انْۢبَعَثَ اَشْقٰىهَا۪ۙ﴿12﴾

    1. اِذِ انْۢبَعَثَجب اٹھا
    2. اَشْقٰىهَاسب سے بڑا بدبخت اس کا
    جب اُس قوم کا سب سے زیادہ شقی آدمی بپھر کر اٹھا
  13. فَقَالَ لَهُمْ رَسُوْلُ اللّٰهِ نَاقَةَ اللّٰهِ وَ سُقْیٰهَاؕ﴿13﴾

    1. فَقَالَ لَهُمْتو کہا ان کو
    2. رَسُوْلُ اللّٰهِاللہ کے رسول نے
    3. نَاقَةَاونٹنی ہے
    4. اللّٰهِاللہ کی
    5. وَسُقْيٰهَااور پانی پلانا اس کو
    تو اللہ کے رسول نے اُن لوگوں سے کہا کہ خبردار، اللہ کی اونٹنی کو (ہاتھ نہ لگانا) اوراُس کے پانی پینے (میں مانع نہ ہونا)
  14. فَكَذَّبُوْهُ فَعَقَرُوْهَا١۪ۙ۬ فَدَمْدَمَ عَلَیْهِمْ رَبُّهُمْ بِذَنْۢبِهِمْ فَسَوّٰىهَا۪ۙ﴿14﴾

    1. فَكَذَّبُوْهُتو انہوں نے جھٹلایا اس کو
    2. فَعَقَرُوْهَا ١پھر کاٹ ڈالا اس کو
    3. فَدَمْدَمَتو ہلاکت ڈالی
    4. عَلَيْهِمْان پر
    5. رَبُّهُمْان کے رب نے
    6. بِذَنْۢبِهِمْان کے گناہوں کی وجہ سے
    7. فَسَوّٰىهَاپھر برابر کردیا اس کو
    مگر انہوں نے اُس کی بات کو جھوٹا قرار دیا اور اونٹنی کو مار ڈالا آخرکار اُن کے گناہ کی پاداش میں ان کے رب نے ان پر ایسی آفت توڑی کہ ایک ساتھ سب کو پیوند خاک کر دیا
  15. وَ لَا یَخَافُ عُقْبٰهَا۠ع﴿15﴾

    1. وَلَا يَخَافُاور نہیں وہ ڈرتا
    2. عُقْبٰهَااس کے انجام سے
    اور اسے (اپنے ا س فعل کے) کسی برے نتیجے کا کوئی خوف نہیں ہے